• KHI: Partly Cloudy 31.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.9°C
  • ISB: Sunny 31.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.9°C
  • ISB: Sunny 31.3°C

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز برابر

شائع اپ ڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی گئی ایک روزہ سیریز بارش کی مداخلت کے باعث 1-1 سے برابر ہوگئی۔

نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے میچ میں بولٹ کی شاندار ہیٹ ٹرک کی مدد سے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کرلی تھی تاہم دوسرے میچ میں پاکستان نے سیریز میں واپسی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردیا۔

دبئی میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بابراعظم کے 92، فخرزمان کے 65 اور حارث سہیل کے 60 رنز کی بدولت 279 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو ایک معقول ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ نے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ پر 35 رنز بنائے تھے کہ ساتویں اوور میں بارش شروع ہوئی جس کے بعد اوور کے اختتام سے قبل ہی میچ کو روک دیا گیا اور بارش کے نہ رکنے پر میچ کو بغیر کسی نتیجے کے ختم کرکے سیریز کو برابر قرار دیا گیا۔

فیصلہ کن میچ کو ساتویں اوور میں بارش کے باعث روک دیا گیا—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر
فیصلہ کن میچ کو ساتویں اوور میں بارش کے باعث روک دیا گیا—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر
فخرزمان نے 65 رنز بنائے—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر
فخرزمان نے 65 رنز بنائے—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر
پاکستان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 64 رنز بنائے—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر
پاکستان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 64 رنز بنائے—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر
بابراعظم 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور صرف 8 رنز کے فرق سے سنچری مکمل نہ کرپائے—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر
بابراعظم 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور صرف 8 رنز کے فرق سے سنچری مکمل نہ کرپائے—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر
حاث سہیل نے 60 رنز کی اننگز کھیلی—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر
حاث سہیل نے 60 رنز کی اننگز کھیلی—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر
نیوزی لینڈ کے فرگوسن نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر
نیوزی لینڈ کے فرگوسن نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر
ساتویں اوور میں بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا لیکن دوبارہ کھیل شروع نہ ہوسکا—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر
ساتویں اوور میں بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا لیکن دوبارہ کھیل شروع نہ ہوسکا—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر
بارش  نہ تھمنے پر میچ کو بغیر نتیجے کے ختم کردیا گیا—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر
بارش نہ تھمنے پر میچ کو بغیر نتیجے کے ختم کردیا گیا—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر
نیوزی لینڈ کے ووکر 18 اور نیکولس 15 رنز بنا کر کھیل رہے تھے—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر
نیوزی لینڈ کے ووکر 18 اور نیکولس 15 رنز بنا کر کھیل رہے تھے—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر