یاسر کا شاہکار، پاکستان دبئی میں فتحیاب

اپ ڈیٹ 30 نومبر 2018

یاسر شاہ کی 14وکٹوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 16رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

دبئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بابر اعظم اور حارث سہیل کی سنچریوں کی مدد سے 418رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز ڈکلیئر کردی۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 90رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس تباہی کے ذمے دار صرف یاسر شاہ تھے جنہوں نے محض 41رنز کے عوض 8وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فالو آن کراتے ہوئے دوبارہ بیٹنگ کی دعوت دی تو اس مرتبہ نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے بہتر کھیل پیش کیا لیکن اس کے باوجود وہ پانی ٹیم کو اننگز کی شکست کی خفت سے نہ بچا سکے اور پوری ٹیم 312رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان نے میچ میں اننگز اور 16رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کردی۔

یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں بھی 6وکٹوں سمیت میچ میں مجموعی طور پر 14وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

یاسر شاہ کو میچ میں 14وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی

روس ٹیلر کو نصف سنچری کی تکمیل پر ساتھی کھلاڑی ٹام لیتھم مبارکباد دے رہے ہیں، ددونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 80رنز جوڑے— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے بلے باز ٹام لیتھم کو آؤٹ کرنے پر یاسر شاہ ساتھی کھلاڑی حسن علی کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

روس ٹیلر نے ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 82رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

بلال آصف نیوزی لینڈ کے بلے باز روس ٹیلر کو آؤٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں سے داد سمیٹ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے سب سے تجربہ کار بلے باز روس ٹیلر اچھی اننگز کھیلنے کے بعد غیر ذمے دارانہ شاٹ کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے ہنری نکولس نے آؤٹ ہونے سے قبل 77رنز کی اننگز کھیلی جس میں سات چوکے اور ایک چھکا شامل تھا— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے بلے باز ہنری نکولس کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

میچ کی دوسری اننگز میں بھی پانچ وکٹیں لینے پر یاسر شاہ شاداں نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

اش سودھی سوئپ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں یاسر شاہ کو وکٹ دے بیٹھے— فوٹو: اے ایف پی

حسن علی نے میچ میں لگاتار دوسری مرتبہ کولن ڈی گرینڈ ہوم کا شکار کیا— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ کے حصول اور میچ میں فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑی یاسر شاہ کو گلے لگا کر مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

یاسر شاہ مین آفی دی میچ ٹرافی کے ہمراہ کپتان سرفراز احمد کے ساتھ موجود ہیں— فوٹو: اے پی