’عمران خان زیادہ دن ملک سنبھال نہیں سکیں گے‘

02 دسمبر 2018
سابق صدر نے وزیراعظم عمران خان کو کہا کہ انہیں سیاست کی بات سمجھ نہیں آتی، فوٹو: ڈان نیوز
سابق صدر نے وزیراعظم عمران خان کو کہا کہ انہیں سیاست کی بات سمجھ نہیں آتی، فوٹو: ڈان نیوز

صادق آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ عمران خان زیادہ دن ملک کو سنبھال سکیں گے۔

صادق آباد میں جیالوں سے خطاب میں آصف زرداری نے مزید کہا کہ دوکتابیں پڑھنے والے کوکیا پتہ کہ نپولین کو ہیرو نہیں کہتے، نپولین نے ساڑھے پانچ کروڑ لوگ مروائے تھے، تاریخ میں نپولین اور ہٹلرکو ہیرو تسلیم نہیں کیا گیا۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ عوام کے اصل حقدار ہم ہیں، آپ کے بنائے پتلے نہیں، کام نہیں کیا تو گھرجانا پڑے گا، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو کہا کہ انہیں سیاست کی بات سمجھ نہیں آتی۔

مزید پڑھیں: جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا آسان کام نہیں، صدر علوی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی جانب سے نئے صوبے بنانے کے اعلانات پر تنقید کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لئے پی ٹی آئی کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا ہمارا نعرہ لے لیا، لیکن ہم نے کہا کہ چلیں بسم اللہ آپ ہی بنالیں صوبہ لیکن انہوں نے نعرے تو لگادیے مگر اب ان میں صوبہ بنانے کی ہمت نہیں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہر دور میں سیاسی مخالفین جیلوں میں رہے مگر پیپلز پارٹی کے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا،جمہوریت کے لیے بھٹو اور بی بی نےشہادت پائی، ہم نے جیلیں کاٹیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'کیا مرحوم اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرنا شہید کی قبر کا ٹرائل نہیں؟

شریک چئیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ ہم سے زیادہ ہوشیار ہے، میں نے بطور صدر اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو واپس کیے اگر اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل نہ کرتا تو آج کوئی اور صدر ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے نہ معیشت سنبھالی جارہی ہے اور نہ ہی لوگوں کو روزگار دے پارہے ہیں، انہوں نے اتنے یوٹرن لیے ہیں اور اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ زیادن دن ملک سنبھال سکیں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Khalid H. khan Dec 02, 2018 05:27pm
You should feel shame on your statement against PTI. When you were in government PMLN was quite for 5 years and in return PPP keep quite for your government for 5 years. PPP and PMLN looted country and now PTI is recovering in all aspect. Please keep quite for 5 years to PTI.