سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکپتن دربار اراضی کیس میں منگل کو سپریم کورٹ میں پیش نے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق وزیراعظم کل صبح 9 بجے چیف جسٹس ثاقب نثار کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) کے مطابق نواز شریف عدالت عظمیٰ کے سامنے پاکپتن اراضی کیس میں اپنا موقف پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاکپتن میں دربار کے گرد اوقاف کی زمین کی اراضی کی الاٹمنٹ اور دکانوں کی تعمیر سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی گزشتہ سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کو 4 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ نواز شریف خود آکر وضاحت کریں کہ انہوں نے اراضی واپسی کا نوٹی فیکیشن کیوں واپس لیا؟

تبصرے (0) بند ہیں