’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ میں 2 لڑکیوں کی محبت کا تنازع
بولی وڈ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا، جس سے فلم کی کہانی کا سب سے اہم مقصد سامنے آگیا۔
فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ میں سونم کپور اور انیل کپور پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے، جبکہ فلم میں راج کمار راؤ اور جوہی چاولا بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘
2 منٹ 34 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر میں دکھایا گیا کہ راج کمار راؤ اسٹیج ڈراموں کے اداکار بنے ہیں، جو ایک ایسی لڑکی کی کہانی اپنے ڈرامے کے ذریعے بیان کررہے ہیں جسے دوسری لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے۔
یہ کردار سونم کپور نبھارہی ہیں، جن کا خاندان ان کے لیے ایک لڑکی کی تلاش میں مصروف ہیں تاہم سونم کسی سے شادی کرنے کے لیے تیار نہیں کیوں کہ وہ فلم میں ہم جنس پرست کا کردار نبھارہی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی اداکار فواد خان بھی اپنی بولی وڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں ہم جنس پرست کا کردار نبھا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ میں سونم اور انیل کپور
اس سے قبل فلم کا ٹیزر بھی سامنے آیا تھا، جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہوا تھا کہ فلم کی کہانی راج کمار راؤ اور سونم کپور کی رومانوی کہانی کے گرد گھومتی ہے، تاہم ٹریلر سے فلم کی بہت حد تک کہانی کا اندازہ ہوگیا۔
فلم اگلے سال یکم فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔












لائیو ٹی وی