ہندوستان: طالبات کے گینگ ریپ میں ملوث آٹھ ملزمان گرفتار

پٹنہ: سرکاری حکام نے کہا ہے کہ منگل کے روز چار طالبات کے گینگ ریپ میں ملوث آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، طالبات کو ملک کے مشرقی علاقے میں واقع ایک اسکول سے اغواء کیا گیا تھا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ چاقوؤں سے مسلح افراد کا ایک گروپ اتوار کی شب ہاسٹل میں داخل ہوا اور بارہ سے چودہ سال کی طالبات کو اغواء کر لیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ وائی، ایس رمیش نے خبر رساں ایجینسی اے ایف پی کو بتایا کہ گرفتار کیئے گئے آٹھ ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد سے لڑکیاں ڈر اور سہم گئی ہیں،انہوں نے مذید کہا کہ اگر ملزمان پر جرم کا الزام عائد کیا جاتا ہے تو پولیس مقدمے کی سماعت کے لیئے دباؤ ڈالے گی۔
گزشتہ دسمبر میں دہلی میں ایک بس میں طالبہ کا گینگ ریپ کے بعد حکومت کی کارکردگی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
اسکول پرنسپل نے پولیس کو بتایا کہ گروپ نے انھیں اور دوسرے اساتذہ کو کمرے میں بند کر دیا تھا۔ اسکول ریاست کے پاکھور ضلعہ میں عیسائی مشنری کے زیر انتظام ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اسکے بعد ملزمان ہاسٹل میں داخل ہوئے اور چار لڑکیوں کو اپنے ساتھ لے گئے، جن کا تعلق ایک مقامی قبائلی برادری سے ہے۔
رمیش نے بتایا کہ لڑکیوں کے طبی ٹیسٹ سے تصدیق ہو گئی تھی کہ ان کا ریپ کیا گیا تھا۔
پارلیمنٹ نے عورتوں کے تحفظ کے لیئے قانون منظور کیے ہیں جن میں گینگ ریپ میں ملوث افراد کی سزا کو دوگنا کر کے بیس سال تک بڑھا دی ہے۔