• KHI: Partly Cloudy 29.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.1°C
  • ISB: Clear 28.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.1°C
  • ISB: Clear 28.1°C

’خواتین 40 سال کی عمر کے بعد تعلقات استوار کرنے سے نہیں گھبراتیں‘

شائع January 29, 2019 اپ ڈیٹ January 29, 2019 06:16pm
ودیا بالن 40 سال کی عمر میں بھی پرکشش دکھائی دیتی ہیں—فوٹو: فلم فیئر
ودیا بالن 40 سال کی عمر میں بھی پرکشش دکھائی دیتی ہیں—فوٹو: فلم فیئر

اگرچہ محبت کا عمر، رنگت اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا لیکن بعض مرتبہ کچھ افراد کو کوششوں کے باوجود محبت نہیں ملتی۔

محبت حاصل نہ ہونے پر زیادہ تر مرد حضرات خواتین کی جانب سے تعلقات کے لیے رضامند نہ ہونے کا سبب بتاتے ہیں۔

کچھ افراد کا ماننا ہے کہ خواتین نوجوانی میں جنس مخالف کے شخص سے تعلقات استوار کرنے یا ان کے قریب آنے سے گھبراتی ہیں۔

مرد حضرات کے اس خیال کے حوالے سے حال ہی میں بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے بھی بات کی اور کہا کہ یہ سچ ہے کہ خواتین 40 سال کے بعد تعلقات استوار کرنے سے نہیں گھبراتیں۔

فلم فیئر سے خصوصی بات کرتے ہوئے ودیا بالن نے پہلی بار خواتین کی جانب سے محبت کرنے، جنس مخالف سے تعلقات استوار کرنے اور خواتین کی جانب سے ادھیڑ عمری میں پرکشش دکھائی دینے جیسے موضوعات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے 2003 سے کیریئر کا آغاز کیا—فوٹو: ودیا بالن انسٹاگرام
اداکارہ نے 2003 سے کیریئر کا آغاز کیا—فوٹو: ودیا بالن انسٹاگرام

ڈرٹی پکچر، تمہاری سلو اور کہانی جیسی فلموں میں شاندار اداکاری دکھانے والی 40 سالہ اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ خواتین نوجوانی سے زیادہ ادھیڑ عمری میں پرکشش اور بے خوف دکھائی دیتی ہیں۔

ودیا بالن کا کہنا تھا کہ دراصل بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ خواتین میں جہاں اعتماد آتا ہے، وہیں ان سے خوف بھی ختم ہوتا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ودیا بالن سے متعلق بھارتی فلم ساز کا متنازع بیان

اداکارہ کے مطابق زیادہ تر خواتین خود کو 40 سال کی عمر کے بعد بااعتماد، پرسکون اور پرکشش سمجھتی ہیں اور اسی عمر میں ہی خواتین تعلقات استوار کرنے سے بھی نہیں گھبراتیں۔

ودیا بالن کا کہنا تھا کہ کچھ خواتین کا مسئلہ یہ ہےکہ وہ بڑھتی عمر سے خوف کھاتی ہیں اور وہ محبت کرنے سے کترانے لگتی ہیں۔

اداکارہ کے والدین کا تعلق تامل نسل سے ہے—فوٹو: ودیا بالن انسٹاگرام
اداکارہ کے والدین کا تعلق تامل نسل سے ہے—فوٹو: ودیا بالن انسٹاگرام

ان کا کہنا تھا کہ انہیں کسی دوست نے بتایا کہ خواتین سے 35 سال کی عمر کے بعد ہی مذاق کرنے یا ان سے تعلقات استوار کرنے میں مزہ آتا ہے۔

تاہم اداکارہ نے کہا کہ ان کے خیال میں اس کے لیے خواتین کا 35 سال کا ہونا نہیں بلکہ 40 سال کا ہونا اچھا ہے۔

اداکارہ کے مطابق خواتین 40 سال کی عمر کو پہنچتے ہی بااعتماد ہوجاتی ہیں اور انہیں تعلقات استوار کرنے میں بھی کوئی دشواری نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں: ودیا بالن کی فلم ’تمہاری سُلُو‘

خیال رہے کہ ودیا بالن کا شمار بولی وڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو ادھیڑ عمری میں بھی پرکشش دکھائی دیتی ہیں۔

ودیا بالن کو اکثر اپنے اضافی وزن کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتاہے، تاہم وہ خود سمجھتی ہیں کہ ان کے بڑھے ہوئے وزن میں ہی ان کی خوبصورتی ہے۔

اداکارہ نے متعدد ایوارڈ بھی جیت رکھےہیں—فوٹو: ودیا بالن انسٹاگرام
اداکارہ نے متعدد ایوارڈ بھی جیت رکھےہیں—فوٹو: ودیا بالن انسٹاگرام

پدما شری، نیشنل اور فلم فیئر ایواڈز سمیت دیگر ایوارڈ حاصل کرنے والی ودیا بالن نے 1995 میں پہلی بار ایک فلم میں مختصر کردار ادا کیا تھا، تاہم انہوں نے اداکاری کی باقاعدہ شروعات 2003 میں بنگالی فلم سے کی۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار، ودیا بالن اور ’مشن منگل‘

اب تک وہ 40 کے قریب فلموں میں کام کر چکی ہیں، ان کی کامیاب فلموں میں ’لگے رہو منا بھائی، گرو، ہے بے بی، بھول بھلیاں، ہلا بول، نو ون کلڈ جیسیکا، ڈرٹی پکچر، کہانی، گھن چکر، شادی کے سائیڈ افیکٹس، بوبی جاسوس، بیگم جان اور تمہاری سلو‘ شامل ہیں۔

ان دنوں وہ آنے والی تیلگو سیاسی فلم ’این ٹی آر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ودیا بالن نے 2012 میں فلم ساز سدھارتھ رائے کپور سے شادی کی اور کچھ عرصہ قبل انہوں نے کہا تھا کہ فی الحال ان کے پاس بچے پیدا کرنے کا وقت نہیں۔

اداکارہ کو وزن کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے—فوٹو: ودیا بالن انسٹاگرام
اداکارہ کو وزن کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے—فوٹو: ودیا بالن انسٹاگرام

تبصرے (1) بند ہیں

KHK Jan 30, 2019 01:17am
Bohot khoob roo shakhsiat.

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026