• KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 3:22pm

برف کی سفیدی میں لپٹی وادی کالام

شائع February 4, 2019

ندی نالوں، چشموں، دریاؤں، جنگلات، سبزہ، جھیلوں اور جادوئی پہاڑوں اور شور مچاتے جھرنوں میں گھری ہوئی سوات کی وادی کالام موسم گرما میں سیاحوں کے لیے جنت کا مقام ہے لیکن سردیوں میں اس کا ایک الگ روپ ہے جب یہ سفیدی اوڑھتی ہے تو سیاحوں کے لیے برفیلی جنت بن جاتی ہے۔

کالام کے جنگلات اور پہاڑ سردیوں میں برف سے ڈھک جاتے ہیں اور گلیشرز کا روپ دھا لیتے ہیں، جھیلیں جم جاتی ہیں۔

رواں برس کالام میں شدید برف باری ہوئی ہے جس کے باعث سیاحوں کی دل کشی میں مزید اضافہ ہوا ہے اور ملک بھر سے آئے سیاح قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

چارسدہ سے آئے سیاح توصیف احمد کا کہنا تھا کہ 'برف باری اور برف سے ڈھکے علاقے کو دیکھنے کا خواب بالآخر سچ ثابت ہوا، وادی کالام سردیوں میں غیر معمولی خوب صورت ہوتی ہے جب پوری وادی میں برف کی چار تن جاتی ہے'۔

ایک اور سیاح عاصم خان کا کہنا تھا کہ 'میں نے کالام میں دو روز گزارے اور برف کے یہ مناظر بالکل مختلف ہیں، میں مختلف مقامات میں جاچکا ہوں اور یہاں سے جانے کا دل نہیں چاہتا'۔

وادی کالام کو برف میں دیکھنے کے لیے کراچی سے بھی سیاح موجود ہیں اور وہ کالام کی خوب صورت سے بے حد متاثر نظر آتے ہیں۔

بشریٰ علی اپنے اہل خانہ کے ساتھ کراچی سے آئی ہیں اور اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ 'برف سے ڈھکے اونچے پہاڑ جادوئی اور پراسرار ہیں، چند مناظر تو لوگوں کے لیے بہت خوب صورت اور فن کارانہ ہیں'۔

ملک بھر سے سیاح وادی کالام کی سفید خوب صورتی دیکھنے آجاتے ہیں—فوٹو:فضل خالق
ملک بھر سے سیاح وادی کالام کی سفید خوب صورتی دیکھنے آجاتے ہیں—فوٹو:فضل خالق
سردیوں میں وادی کالام برف کی سفید چادر اوڑھ لیتی ہے—فوٹو:فضل خالق
سردیوں میں وادی کالام برف کی سفید چادر اوڑھ لیتی ہے—فوٹو:فضل خالق
گرمیوں میں ہر سو سبز نظرآنے والی وادی سردیوں میں سفید چادر اوڑھ لیتی ہے—فوٹو:فضل خالق
گرمیوں میں ہر سو سبز نظرآنے والی وادی سردیوں میں سفید چادر اوڑھ لیتی ہے—فوٹو:فضل خالق
کالام میں برف باری کے موسم میں زندگی بھی مشکل بن جاتی ہے—فوٹو:فضل خالق
کالام میں برف باری کے موسم میں زندگی بھی مشکل بن جاتی ہے—فوٹو:فضل خالق
وادی کالام میں روز مرہ زندگی سردیوں میں مشکل بن جاتی ہے—فوٹو:فضل خالق
وادی کالام میں روز مرہ زندگی سردیوں میں مشکل بن جاتی ہے—فوٹو:فضل خالق
وادی کالام میں ملک بھر سے سیاح آتے ہیں—فوٹو:فضل خالق
وادی کالام میں ملک بھر سے سیاح آتے ہیں—فوٹو:فضل خالق
جنگلات بھی برف میں ڈھک جاتے ہیں—فوٹو:فضل خالق
جنگلات بھی برف میں ڈھک جاتے ہیں—فوٹو:فضل خالق
جب برف پڑتی ہے تو پہاڑ گلیشیئرز کی شکل اختیار کرجاتے ہیں—فوٹو:فضل خالق
جب برف پڑتی ہے تو پہاڑ گلیشیئرز کی شکل اختیار کرجاتے ہیں—فوٹو:فضل خالق
سیاحوں کی کثیر تعداد کے پی کے مختلف علاقوں سےوادی کالام پہنچتی ہے—فوٹو:فضل خالق
سیاحوں کی کثیر تعداد کے پی کے مختلف علاقوں سےوادی کالام پہنچتی ہے—فوٹو:فضل خالق
وادی کالام میں خوبصورت جھیلیں سردوں میں جم جاتی ہیں—فوٹو:فضل خالق
وادی کالام میں خوبصورت جھیلیں سردوں میں جم جاتی ہیں—فوٹو:فضل خالق
برف باری کے بعد وادی کالام میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے—فوٹو:فضل خالق
برف باری کے بعد وادی کالام میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے—فوٹو:فضل خالق

تبصرے (4) بند ہیں

Muhammad Paryal Mashori Feb 04, 2019 12:57am
Excellent and wonderful natural scenes
irfan Feb 04, 2019 05:08pm
subhanallah, love from india
Anwar Amjad Feb 04, 2019 11:12pm
Thank you Dawn for showing us beautiful Pakistan.
arif zaman Feb 05, 2019 10:57pm
thanks.but plz show the pics of mingora kalam road,jo kay inn haseen valley key taraf ja rahi hey.