• KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.8°C
  • ISB: Clear 32.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.8°C
  • ISB: Clear 32.4°C

'پلواما حملے پر بھارت کی الزام تراشیاں بے بنیاد ہیں'

شائع February 16, 2019 اپ ڈیٹ February 16, 2019 06:49pm

میونخ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریش نے پلواما حملے پر بھارت کی جانب سے الزام تراشیوں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا۔

پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے کشمیر میں اپنا جارحانہ رویہ ترک نہ کیا تو کشمیر سے ہوتھا دھو بیٹھے گا۔

شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ افسوسناک قرار دے دیا۔

پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کے پاس اس حملے میں کسی پاکستانی کے ملوث ہونے کا ثبوت ہے تو پیش کرے پاکستانتعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی زیادتی پربھی تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ دیکھا جائے کہ آج اگر کشمیری نالاں ہیں تو اس کی وجوہات کیا ہیں؟

شاہ محمود قریشی میونخ کے کامیاب دورے کے بعد آج وطن واپس پہنچے ہیں۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جرمنی، کینیڈا،اور ازبک کے وزرائے خارجہ اور افغان صدر کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026