منہ سے ناخن کاٹنے کی عادت کیسے ختم کی جائے؟
بطورِ والدین سب سے پہلے تو آپ کو یہ پتہ لگانے کی ضرورت ہے کہ آپ کا بچہ آخر کیوں منہ سے ناخن کاٹتا ہے؟ آپ ان پر نظر رکھیں اور ان کے اساتذہ سے بھی پوچھیے کہ انہوں نے کیا مشاہدہ کیا۔ کئی صورتوں میں آپ کو معلوم ہوجاتا ہے کہ آخر اس مسئلے کی اصل جڑ کیا ہے۔
آئیے ہم آپ کو چند مشورے دیتے ہیں جن کی مدد سے آپ کے بچوں کی یہ عادت ختم ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیے: نومولود کے فوٹو شوٹ کے وقت یہ غلطیاں مت کیجیے
بچے سے بات کریں
اگر آپ کے بچے کی عمر 5 برس ہوگئی ہے تو آپ اس سے بات کرسکتے ہیں۔ اسے منہ سے ناخن کاٹنے کی وجہ سے صحت کو لاحق خطرات کے بارے میں سمجھانے کی کوشش کیجیے۔ اسے یہ سمجھائیں کہ اس عادت کے باعث اس کے ناخنوں کے آس پاس خون نکل سکتا ہے اور دانتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
بچے کو کسی مشغلے میں مصروف کریں
منہ سے ناخن کاٹنے کی ایک عام وجہ بوریت ہے۔ جب آپ اپنے بچے کو اپنی انگلی دانتوں کے درمیان ڈالتے ہوئے پائیں تو ان پر چلانے کے بجائے انہیں ایسے مشغلے میں مصروف کریں جو انہیں پسند بھی ہوں اور ان کے دونوں ہاتھ مصروف بھی ہوجائیں۔

نفسیاتی اعتبار سے مدد فراہم کریں
کبھی کبھار اس عادت کا تعلق نفسیات (مثلاً خوف یا گھبراہٹ) سے ہوتا ہے۔ نفسیاتی طور پر عدم توازن سے دوچار بچوں کے لیے اس قسم کے مسائل کا حل حیرت انگیز حد تک مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ لہٰذا اگر آپ کو لگے کہ ان کی کونسلنگ کروانا ضروری ہے تو اس کام میں دیر مت کیجیے۔
انگلیوں کا ذائقہ کڑوا کردیجیے
اکثر پاکستانی مائیں اپنے بچوں کو منہ سے ناخن کاٹنے کی عادت ختم کروانے کے لیے ان کی انگلیوں پر کریلے کا رس لگانے کا آزمودہ نسخہ استعمال کرتی ہیں۔ جب آپ کا بچہ سو رہا ہو تو اس کی انگلی پر یہ کریلے کا جوس لگا دیجیے۔ کڑوے ذائقے کی وجہ سے اسے منہ میں ہاتھ ڈالنے کا خیال اچھا نہیں لگے لگا اور یوں بتدریج اس کی یہ عادت ختم ہوجائے گی۔
مزید پڑھیے: چھوٹے بچوں کے ساتھ ہوائی سفر پرسکون بنانے کے 9 طریقے
بچوں پر چلانا یا انہیں ڈانٹا ٹھیک نہیں
اگر آپ کا کوئی ایک طریقہ اس عادت کو چھڑوانے میں مدد نہ کرے تو بچوں کو ڈرانا یا ڈانٹنا بالکل بھی ٹھیک عمل نہیں ہے۔ ایک طریقے کی ناکامی پر دوسرا سہل طریقہ اپنائیے۔ اس قسم کی عادتوں کو چھڑوانے کے معاملے پر والد یا والدہ کو نفیس رویہ اپنانا ہوتا ہے۔











لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں