لاپتہ برطانوی اداکار کی لاش برآمد
لندن: برطانوی پولیس نے گزشتہ روز کہا ہے کہ انہوں نے جیمزبونڈز کی فلم”کیسنو رائل“ میں اداکاری کرنے والے پاؤل بھاٹاچراجی، جو گزشتہ بدھ سے لاپتہ تھے، کی لاش برآمد کر لی ہے-
افسران کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 53 سالہ پاؤل بھاٹاچراجی کے بارے میں سسکس پولیس کو بدھ کی صبح بتایا گیا کہ ایک شخص کی لاش پولیس کی جانب سے فراہم کئے گئے شواہد کے مطابق جنوبی انگلینڈ کے مشرق سسکس کے علاقے میں موجود ہے ، جس کو برآمد کرلیا گیا۔
میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ سسکس سے ملنے والی لاش کی شناخت بھاٹاچراجی کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی موت کی تحقیقات غیر مشکوک انداز میں کی جا رہی ہیں۔
بھاٹا چراجی کو آخری بار مرکزی لندن کے تھیٹر میں خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا تھا۔
لندن کے اس اداکار کو دی بیسٹ ایگزوٹک میری گولڈ ہوٹل میں بھی سفید دانتوں اور گندی مندی اشیاء کے ساتھ دیکھا گیا تھا-
پولیس نے واضح کیا ہے کہ اس کی گمشدگی مکمل طور پر کردار سے ہٹ کر ہے۔