پاکستان ریلوے کی پہلی وی وی آئی پی ٹرین کا افتتاح رواں ماہ 20 مارچ کو کیا جائے گا، جس میں مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

جناح ایکسپریس کراچی اور لاہور کے درمیان چلائی جائے گی، جبکہ ٹرین کی ایئرکنڈیشنڈ بوگیوں میں بیٹھنے کیلئے صوفے بھی رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر ریلوے شیخ رشید کا تین نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان

ٹرین میں مسافروں کیلئے ٹھنڈے پانی کی سہولت کیساتھ ایک باورچی خانہ بھی بنایا گیا ہے۔

نہ صرف یہ بلکہ، سفر میں بوریت کو دور کرنے کیلئے ایل سی ڈی بھی لگائی گئی، جبکہ جدید طرز کا واش روم بھی ہر بوگی کا حصہ ہے۔

ٹرین کا ایک طرف کا کرایہ 7 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Adil Mansoor Mar 11, 2019 12:06pm
it is good move , however , it can be well managed if its marketing is done and coroporate sector is approched with lucrative packages - and timing shall be adjsuted accordingly sincerly adil