• KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.4°C

ٹی وی دیکھنے کی عادت کو بہتر بنانے کے 7 آسان طریقے

شائع March 14, 2019
ٹی وی کس طرح آپ اور آپ کے بچے کی مجموعی نمو کے لیے موزوں یا غیر موزوں ہے، اس بارے میں سوچنا زیادہ مفید عمل ہوسکتا ہے— شٹر اسٹاک
ٹی وی کس طرح آپ اور آپ کے بچے کی مجموعی نمو کے لیے موزوں یا غیر موزوں ہے، اس بارے میں سوچنا زیادہ مفید عمل ہوسکتا ہے— شٹر اسٹاک

یہ بات کسی حد تک ٹھیک ہی ہے کہ اب ٹی وی چھوٹے بچوں کی زندگیوں کا ایک اہم حصہ بن چکے ہیں۔ لیکن چند میڈیا تحقیقوں کے مطابق والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو زیادہ وقت ٹی وی دیکھنے نہ دیں جبکہ 2 برس سے کم عمر کے بچوں کو تو بالکل بھی ٹی وی دیکھنے مت دیں۔

اس کے علاوہ ٹی وی کس طرح آپ اور آپ کے بچے کی مجموعی نمو کے لیے موزوں یا غیر موزوں ہے، اس بارے میں سوچنا زیادہ مفید عمل ہوسکتا ہے۔

اپنے بچے کو یہ بات بتائیے کہ ٹی وی کو صرف بیٹھ کر دیکھنے کے بجائے اسے سرگرمی کے طور پر بھی لیا جاسکتا ہے۔ مثلاً، ٹی وی پر نشر ہونے والے شو پر آپ جو الفاظ اور جملے سنتے ہیں انہیں بار بار دہرائیں یا ٹی وی دیکھنے والے بچے سے باتیں کیجیے مثلاً، اس سے پوچھیے کہ وہ کیا دیکھ یا سن رہا ہے۔

ٹی وی دیکھنے کی عادات کو بہتر بنانے کے 7 طریقے مندرجہ ذیل بیان کیے جارہے ہیں۔

جو ٹی وی شو آپ اور آپ کے بچہ دیکھتے ہیں ان کی چھان بین کرلیں

اس شو کے بارے میں اخبارات یا آن لائن مضامین کو پڑھیے تاکہ آپ کو یہ اندازہ ہوسکے کہ آیا آپ کے بچے کی موجودہ عمر میں اور نمو کے اس مرحلے پر اس شو کا دیکھنا مناسب ہے بھی یا نہیں؟

ٹی وی پر دکھائے جانے والے شوز میں سے کسی پروگرام کو بچوں کے لیے تلاش کرنے سے بہتر ہے کہ پہلے سے ریکارڈ شدہ بچوں کے لیے تفریحی، علمی اور متاثرکن شوز اور قابلِ اعتبار ویڈیوز کا ذخیرہ اکٹھا کرلیں۔ جب آپ کا منتخب کردہ پروگرام ختم ہوجائے تو ٹی وی سیٹ بند کردیجیے۔

اس وقت ٹی وی دیکھیے جب آپ کا 3 سے 4 سال کا بچہ دیکھتا ہے

چھوٹے بچے جو کچھ بھی ٹی وی پر دیکھتے ہیں اس کی نقل کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے بچے کو اپنا ڈائیلاگ تخلیق کرنے یا کہانی کے پلاٹ میں خود سے تبدیلی کے لیے حوصلہ افزائی کریں۔ ٹی وی دیکھنے کے دوران گفتگو کی شروعات ان سوالوں سے ہوسکتی ہے:

  • مووی کی ابتدا میں کیا ہوا تھا؟
  • تم ان میں سے کون سا کردار بننا پسند کرو گے؟
  • اگر تمہیں انہی کرداروں کے ساتھ نئی کہانی تخلیق کرنے کا موقع ملے تو کہانی کا انجام کیسا ہوگا؟

ٹی وی کی وجہ سے اہل خانہ کے ساتھ بیٹھنے اور کھیل کود میں گزارنے کا وقت متاثر نہ ہونے دیں

بچے کے ٹی وی دیکھنے کا وقت محدود کریں۔ اس طرح وہ آپ کے ساتھ بلاتعطل وقت گزارے گا اور اپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ کھیل کود کی سرگرمی میں مصروف رہے گا اور ارد گرد کے ماحول کو خود سے دریافت کرنے کی کوشش کرے گا۔

—تصویر شٹر اسٹاک
—تصویر شٹر اسٹاک

سننے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے ٹی وی شوز اور ویڈیوز کا استعمال

ٹی وی کو ’آواز پہچانو‘ والی گیم میں بدل دیجیے۔ اپنے بچے کو کہیے کہ وہ ٹی وی سیٹ کو پیٹھ دے کر بیٹھ جائے۔ پھر جب کوئی جانا پہچانا کردار بولنا شروع کرے تو بچے سے پوچھیے کہ یہ کس کردار کی آواز ہے۔

تشدد سے جھگڑا حل کرنے والے کرداروں پر مشتمل ٹی وی شوز بچوں کو مت دکھائیے

جب آپ کا بچہ کسی کردار کو لاتوں، گھونسوں یا دانت سے کاٹ کر اپنا مسئلہ حل کرتا ہوا دیکھتا ہے تو اسے بتائیے کہ یہ عمل بالکل بھی ٹھیک نہیں۔ اس کے علاوہ آپ انہیں اس دوران متبادل عمل خود سے بنا کر بتائیے۔ مثلاً، ’اپنی بہن کو مارنے کے بجائے وہ لڑکا اسے یہ بھی کہہ سکتا تھا کہ مجھے تنگ مت کرو۔‘

بچوں پر یہ واضح کیجیے کہ کارٹون کردار جو کام کرسکتے ہیں وہ انسان نہیں کرسکتے

جب آپ کا بچہ ٹی وی کردار کی نقل کرنے لگے تو اسے یہ یاد دلائیے کہ کارٹونز کے کرداروں کو حادثات سے کوئی نقصان بھلے ہی نہ پہنچتا ہو لیکن جھولے سے کودنے پر تمہیں کافی زیادہ چوٹ پہنچ سکتی ہے۔

ایسے پروگرامز مت دیکھیے جو بچے کو خوف میں مبتلا کرنے کا باعث بنتے ہوں

اگر کوئی شو یا فلم آپ کے بچے کو خوف میں مبتلا کرتی ہے تو اسے روئی بھرا ٹیڈی بیئر جیسا کوئی کھلونا دے کر، گلے لگ کر یا اسے کچھ پینے کو دے کر اس کا خوف ختم کیجیے۔ زبانی طور پر حوصلے اور خود اعتمادی کی بحالی سے زیادہ جسمانی قربت سے بچے کا ڈر اور خوف دُور کیجیے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025