سری لنکن کرکٹر کی 35 ہزار فٹ پر جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش

شائع July 19, 2013

فائل فوٹو

کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے فرسٹ کلاس کرکٹر رمتھ رمبوکویلا کو 35 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کے دوران طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش پر تقریباً دو ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا۔

سری لنکن کرکٹ کے بیان کے مطابق سری لنکن اے ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز سے واپسی پر بوئنگ 777 طیارے میں سینٹ لوشیا سے سے لندن جا رہی تھی کہ اسی دوران برٹش ایئر ویز کی پرواز میں سری لنکن کھلاڑی نشے کی حالت میں باتھ روم جانب بڑے۔

بیان میں کہا گیا کہ تین ہفتے قبل پیش آنے والے واقعے میں کرکٹر باتھ روم جانا چاہ رہے تھے لیکن نشے میں طیارے کے دروازے کی جانب بڑھ گئے جس سے 229 مسافروں سے بھرے جہاز میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سری لنکن اے ٹیم کے بلے باز نے اس دوران متعدد مسافروں دھکا بھی دیا اور دروازہ کھولنے کی کوشش کی کہ اسی اثنا میں جہاز کے عملے نے انہیں قابو کر لیا اور مسافروں کو یقین دہانی کرائی کہ پرواز کے دوران جہاز کا دروازہ کھولنا ناممکن ہے۔

برٹس ایئر ویز نے ایک بیان میں کہا کہ واقعے نشے میں دھت ہونے کے باعث پیش آیا تاہم سری لنکن کرکٹر نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نیند میں چل رہے تھے۔

رمبوکویلا سری لنکن وزیر کے بیٹے ہیں پھر بھی  سری لنکن بورڈ نے رمبوکویلا کی حرکت پر سخت وارننگ بھی کی اور جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

ابھی تک سری لنکن کرکٹ بورڈ نے جرمانے کی اصل رقم کے بارے میں نہیں بتایا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمانے کی رقم ایک ہزار 900 ڈالر ہے۔

ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر سری لنکن کھلاڑی پر اس سے قبل ٹور فیس کا پچاس فیصد جرمانہ پہلے ہی عائد کیا جا چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025