بھارت میں انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری

05 اپريل 2019

بھارت میں 17ویں لوک سبھا کے لیے انتخابات کا آغاز 11 اپریل سے ہورہا ہے جس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

تقریبا 6 ہفتوں تک رہنے والے لوک سبھا یعنی ایوان زیریں کے انتخابات 7 مراحل میں 19 مئی تک جاری رہیں گے، جن کے نتائج کا اعلان 23 مئی کا کیا جائے گا۔

رواں برس بھارت میں تقریبا 90 کروڑ افراد اپنا حق رائی دہی استعمال کریں گے جن میں 13 کروڑ نئے ووٹرز بھی پہلی بار ووٹ دیں گے۔

عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کی مہم جاری ہے اور اس کے ساتھ ہی مخالف جماعتوں پر تنقید کرنے کا سلسلہ بھی عروج پر ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دوسری مدت کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی اتر پردیش کے حلقے امیٹھی سے انتخاب لڑیں گے۔

کانگریس نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ راہول گاندھی کیرالہ میں لوک سبھا کے حلقے وایاناڈ سے بھی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

کانگریس کی اتر پردیش کی جنرل سیکریٹری اور راہول گاندھی کی ہمشیرہ پریانکا گاندھی نے رواں برس کے آغاز میں عملی سیاست میں قدم رکھا ہے۔

پریانکا گاندھی نے چند روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف انتخاب لڑنے کا عندیہ دیا تھا۔

پریانکا گاندھی کارکنان کے ساتھ سیلفی لے رہی ہیں  — فوٹو: اے پی

بھارتی ریاست مغربی بنگال  میں ایک شخص ترنمول کانگریس کے جھنڈے کے رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہے — فوٹو: اے ایف پی

عوام کو ووٹ دینے پر آمادہ کرنے کے لیے انتخابی عملے کی جانب سے بیجز، کی چینز اور مگ دیے جائیں گے — فوٹو: رائٹرز

انتخابی مہم میں شریک بچے  ترنمول کانگریس جماعت کا انتخابی نشان پکڑے ہوئے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

پریانکا گاندھی انتخابات سے قبل اترپردیش میں ریلی  میں  شریک ہیں — فوٹو: اے ایف پی

بھارت میں عام انتخابات کے نتائج  کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا— فوٹو: اے پی

بھارتیہ جنتا پارٹی کے جلسے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے — فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

آسام میں بی جے پی رہنما امیت شاہ کی انتخابی ریلی میں عوام انتہائی پرجوش دکھائی دیے   — فوٹو: رائٹرز

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی انتخابی ریلی سے خطاب کررہی ہیں — فوٹو: اے ایف پی

مختلف شہروں میں نریندر مودی دوسری مدت کے لیے جلسے کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

بھارت میں 11 اپریل سے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوگا — فوٹو: اے ایف پی

اپوزیشن پارٹی کے کارکنان مودی مخالف پوسٹرز پکڑے ہوئے ہیں— فوٹو: رائٹرز