ملتان میں پولیس کی گاڑیاں کچرا اٹھانے لگیں

شائع April 10, 2019 اپ ڈیٹ April 10, 2019 11:51am

ملتان میں پولیس ٹریننگ اسکول کی وین سے لوڈ کچرا کوڑے خانے میں پھینکنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار وین میں میس کا کچرا لوڈ کر کے کوڑے خانے میں پھینک رہے ہیں۔

پولیس اہلکاروں نے فوٹیج بنانے پر منہ چھپا لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ یہ گاڑیاں پولیس کی گشت اور ملزموں کی نقل و حمل کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026