ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑی اپنے اہلخانہ کو ساتھ نہیں رکھ سکیں گے

اپ ڈیٹ 17 مئ 2019
پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ برطانیہ اور ورلڈ کپ کے لیے 23اپریل کو روانہ ہو گی— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ برطانیہ اور ورلڈ کپ کے لیے 23اپریل کو روانہ ہو گی— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ سے قبل عالمی کپ سے قبل اہم اقدام اٹھاتے ہوئے قومی کرکٹرز پر پابندی عائد کردی ہے جس کے تحت وہ ورلڈ کپ میں اپنی اہلیہ اور بچوں کو ساتھ نہیں رکھ سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے مشکل شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں پر اہلخانہ اور بچے ساتھ رکھنے پر پابندی لگا دی ہے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کی ورلڈ کپ سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے 23اپریل کو انگلینڈ روانہ ہو گی اور دورے کی طوالت کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے چند اہم فیصلے لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑی دورہ انگلینڈ پر اہلخانہ کو ساتھ رکھ سکیں گے لیکن عالمی کپ کے دوران وہ ایسا نہیں کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان، محمد عامر ڈراپ

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی نے طویل ورلڈکپ اور زیادہ سفر کے باعث کھلاڑیوں کو اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور پی سی بی کے اس فیصلے سے کھلاڑی زیادہ خوش نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے ساتھ ساتھ ایشیا کپ اور دیگر اہم سیریز کے دوران بھی متعدد کھلاڑیوں کے اہلخانہ ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں