• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 18.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 18.8°C

اردن کی ملکہ کی یتیم بچوں کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

شائع May 10, 2019

اردن کی ملکہ رانیہ ال عبداللہ نے یتیم بچیوں اور خواتین کے ہمراہ عمرہ ادا کیا ہے۔

اردن کی ملکہ کو ان یتیم بچیوں اور خواتین کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے کافی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

اس مقصد کے لیے اردن کے مختلف حصوں میں کام کرنے والے فلاحی اداروں سے امداد لینے والی یتیم بچیوں اور خواتین کا انتخاب کیا گیا۔

بدھ 8 مئی کو انہوں نے عمرہ ادا کیا اور وہ اس گروپ کے ساتھ سعودی عرب کے مذہبی مقامات پر 4 دن گزاریں گی۔

فوٹو بشکریہ کوئین رانیہ فلیکر پیج
فوٹو بشکریہ کوئین رانیہ فلیکر پیج

رمضان کے آغاز پر ملکہ رانیہ نے تعلیم، سول سوسائٹی کے لیے کام کرنے والی خواتین کے لیے افطار کا اہتمام بھی کیا تھا۔

فوٹو بشکریہ کوئین رانیہ فلیکر پیج
فوٹو بشکریہ کوئین رانیہ فلیکر پیج

جون 1993 میں اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ سے شادی کرنے والی ملکہ رانیہ کافی عرصے سے اپنے ملک میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے کام کررہی ہیں۔

فوٹو بشکریہ کوئین رانیہ فلیکر پیج
فوٹو بشکریہ کوئین رانیہ فلیکر پیج

خصوصاً خواتین کو معاشرے میں آگے لانے کے لیے زیادہ کام کررہی ہیں جبکہ بچوں اور خاندانوں کے تحفظ کے لیے بھی کام کررہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025