• KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

وہ علامات جن کے نظر آنے پر ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں

شائع May 10, 2019
آپ کا جسم صحت کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے— فوٹو: شٹر اسٹاک فوٹو
آپ کا جسم صحت کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے— فوٹو: شٹر اسٹاک فوٹو

آپ کا جسم صحت کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلیاں جیسے رنگت غائب ہوجانے سے لے کر کسی نئی چیز کا نمودار ہونا کسی قسم کے عارضے کی علامت ہوسکتی ہے۔

ہوسکتا ہے کہ یہ تبدیلی کسی قسم کی غذائی کمی کا نتیجہ ہو اور ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ وہ کوئی سنگین مرض ہو جیسے ذیابیطس، امراض قلب یا دیگر۔

تو یہ ضروری ہے کہ جسم میں آنے والی نئی تبدیلیوں پر نظر رکھی جائے اور ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔

ڈاکٹر کسی قسم کے مرض سے بچانے میں مدد دے سکتے ہیں، اگر جسم میں درج ذیل تبدیلیاں نظر آئیں تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

کسی قسم کی گلٹی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

درحقیقت جسم میں کسی بھی نئی یا مشتبہ تبدیلی کو کبھی نظر انداز مت کریں خصوصاً گلٹی کو، طبی ماہرین کے مطابق کوئی بھی نئی گلٹی یا اس میں تبدیلی جسم میں نظر آئے تو فوری طور پر ڈاکٹر رجوع کریں، یہ ضروری ہے کہ اس تبدیلی کا جائزہ لیا جائے کیونکہ وہ کینسر کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔

ناخنوں میں گہری لکیر

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ناخن انسانی صحت کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتے ہیں، اس پر کچھ نشانات غذائی کمی کی جانب اشارہ ہوسکتے ہیں یا موروثی ہوسکتے ہیں، مگر ناخن میں سیاہ یا گہرے بھورے رنگ کی لکیر زیادہ سنگین بھی ہوسکتی ہے بلکہ یہ رسولی کی بھی علامت ہوسکتی ہے۔

ناخنوں پر شگاف

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ناخنوں میں شگاف عام طور پر کسی قسم کی انجری، بالوں کے گرنے وغیرہ کا باعث ہوتے ہیں، یہ ناخنوں کی چنبل کی علامت بھی ہوسکتی ہے جو جوڑوں کے امراض یا ورم کی جانب بھی اشارہ کرتی ہے۔

دانتوں پر نشانات

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ دانتوں پر سفید، زرد یا بھورے نشانات اچانک نظر آئے جن کا تعلق کافی، چائے یا تمباکو نوشی سے نہ ہو تو یہ شکمی عارضہ یا زبان میں سوزش کی علامت ہوسکتی ہے، یہ آٹو امیون مرض ہے جس میں جسم گندم، جو یا رائی میں پائے جانے والے پروٹین گلیوٹین پر ردعمل ظاہر کرتا ہے جس سے معدے کو نقصان پہنچتا ہے جبکہ غذائی اجزا کو جذب کرنا مشکل ہوتا ہے جن میں سے ایک کیلشیئم بھی ہے جو دانتوں کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

گردن پر سیاہ نشانات

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

گردن پر خارش کے نتیجے میں سیاہ حلقے بن جاتے ہیں، یہ اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ وہ شخص ذیابیطس یا انسولین کی مزاحمت کا سامنا کررہا ہے۔

جلد مالٹے کے چھلکے جیسی ہوجائے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

جلد پر ڈمپل جو مالٹے کے چھلکے سے ملتے جلتے ہوں، مختلف طبی مسائل کا نتیجہ ہوتے ہیں، ان میں سے ایک خواتین میں بریسٹ کینسر کی نشانی بھی ہے، جس کے دوران ان ڈمپلز میں سرخی اور سوجن کی شکایت بھی ہوسکتی ہے، ذیابیطس کے مریضوں میں بھی اس طرح کا جلدی ردعمل ہاتھوں اور پیروں میں نظر آتا ہے، اس کا فیصلہ ڈاکٹر ہی تشخیص کے بعد کرسکتا ہے۔

خراشیں پڑنا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اگر جسم میں کسی وجہ کے بغیر خراشیں نمودار ہورہی ہیں تو یہ خون کے کینسر کی ابتدائی علامت بھی ہوسکتی ہے، اس مرض کے دوران خون کی آکسیجن کو لے جانے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے جس کے باعث ہلکی رگڑ پر بھی خراش نمودار ہوجاتی ہے، یہ وٹامن سی کی کمی کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہے۔

ہتھیلی پر سرخ نشانات

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ہتھیلی پر سرخ نشانات کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں سے کچھ سنگین بھی ہوتی ہیں، یہ نشانات چنبل کی نشانی بھی ہوسکتی ہے جبکہ کسی قسم کے انفیکشن کی جانب بھی اشارہ ہوسکتے ہیں، اس کے علاوہ جگر کے امراض اور جوڑوں کے امراض میں بھی ایسا ہوسکتا ہے۔

خون میں سرخ نشان ابھرنا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

آنکھ میں سرخ نشان ابھر آنا خطرے کی گھنٹی ہوسکتی ہے خصوصاً اگر وہ 2 ہفتے کے اندر غائب نہ ہوں، کیونکہ ہائی بلڈ پریشر یا ذیابیطس کے مریض میں دماغی شریان پھٹنے کا خطرہ ظاہر کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025