‘جنہیں آمر نے این آر او دیا ان کے منہ سے لفظ سلیکٹڈ اچھا نہیں لگتا’

29 جون 2019
ملک میں روپے کی قدر گرنے کی بڑی وجہ منی لانڈرنگ ہے—فوٹو: پی ٹی آئی
ملک میں روپے کی قدر گرنے کی بڑی وجہ منی لانڈرنگ ہے—فوٹو: پی ٹی آئی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنہیں آمر نے این آر او دیا ان کے منہ سے لفظ سلیکٹڈ اچھا نہیں لگتا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کوتاریخ کاسب سےبڑا ساڑھے19ارب ڈالرکاخسارہ ملا۔

عمران خان نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہ اس حقیقت کے برعکس کہ پاکستان کو مختلف محاذ پر دہشت گردی کا سامنا ہے پاک فوج نے مالی مشکل حالات کے پیش نظر اپنا بجٹ فریز کیا۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف نے مڈ ٹرم الیکشن کا مطالبہ کردیا

انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خود کہ مذکور بجٹ کو قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں ترقی کاموں میں صرف کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بتانا چاہتا ہوں کہ روپے کی قدر میں کیوں کمی آئی ہے، پاکستانیوں کا10ارب ڈالر بیرون ملک موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں روپے کی قدر گرنے کی بڑی وجہ منی لانڈرنگ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بجٹ میں احساس پروگرام100ارب سے190ارب روپےتک لےگئے تاہم ہاؤسنگ منصوبےسے40شعبوں کوفائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا نام دنیا کی 100 متاثر کن شخصیات میں شامل

ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کاری ملک میں لانےکےلیےسہولتیں دینے کےلیے پرعزم ہیں اور اگلےہفتے مختلف اسکیم جاری ہونا شروع ہو جائیں گی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نیا بلدیاتی نظام لارہےہیں وہ ایسا سسٹم ہوگا جس کے تحت شہر اپنا ریونیو خود اکٹھا کر سکیں گے۔

عمران خان نے کہ صوبوں کو فنڈز دینے کے بعد وفاق کو خسارے کا سامنا ہوتا ہےلیکن یہ صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقوں کا خیال رکھے۔

انہوں نے کراچی سے متعلق کہا کہ کراچی کے لیے 45 ارب روپے کا اسپیشل پیکیج لانے کی کوشش کی ہے لیکن بدقسمتی سے کراچی میں جوپیسہ خرچ ہونا چاہیےتھا وہ خرچ نہیں ہوا۔

تبصرے (0) بند ہیں