برسوں کی ناراضگی ختم ہوئی

شائع July 22, 2013

کانگریسی رہنما بابا صدیقی ، کنگ خان اور سلمان خان کے ہمراہ۔- اے ایف پی فوٹو
کانگریسی رہنما بابا صدیقی ، کنگ خان اور سلمان خان کے ہمراہ۔- اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ کی دنیا میں ہوا ایک انوکھا واقعہ برسوں کے شکوے دور ہوئے اور دو بڑے خانز، شاہ رخ اور سلمان پھر دوست بن گئے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے دو بڑے اسٹارز کی ناراضگی کم ہو رہی ہے اور وہ ایک بار پھر سے دوستی کی راہ پر بڑھ رہے ہیں۔

یہ بات پانچ سال پرانی ہے جب کترینا کیف کی سالگرہ کے موقع پر کچھ ایسا ہوا جس کے بعد سلمان اور شاہ رخ نے ایک دوسرے سے بات چیت بالکل ہی ختم کردی تھی۔

تاہم ممبئی میں کانگریسی رہنما اور دونوں کے مشترکہ دوست بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں جہاں شاہ رخ موجود تھے کہ سلمان خان بھی میزبان کے ہمراہ پہنچ گئے۔

سلمان نے آگے بڑھ کر شاہ رخ کے کندھے پر ہاتھ رکھا جس کے بعد کنگ خان بھی کھڑے ہوئے، سلمان سے ہاتھ ملایا اور پھر گلے بھی ملے۔

کوئی گلے شکوے ہوئے نہ معافی تلافی، بس گلے ملے اور بالی وڈ کے دونوں سپر اسٹارز ایک بار پھر دوست بن گئے۔

کارٹون

کارٹون : 21 جون 2025
کارٹون : 20 جون 2025