کرونیے میچ فکسنگ مقدمے کا آغاز

شائع July 22, 2013

ہنسی کرونیے -- فائل فوٹو

نیو دہلی: ہندوستانی پولیس کی جانب سے پیر کو سٹے بازوں کے خلاف الزامات عائد کئے جائیں گے جو تیرہ سال پہلے آنجہانی جنوبی افریقی کپتان، ہنسی کرونئے کے میچ فکسنگ سکینڈل میں ملوث تھے-

ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ پولیس نے پانچ سٹے بازوں کے خلاف ایک تفصیلی چارج شیٹ تیار کی ہے جسے چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا-

یہ کاروائی ایسے وقت کی جا رہی ہے جب دہلی پولیس کے سربراہ نیرج کمار نے مقامی میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ رواں ماہ کے اختتام سے قبل کرونئے میچ فکسنگ اور ایک آئی پی ایل کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں الزامات دائر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں-

کمار نے ہندوستان ٹائمز سے ہفتے کو بات چیت کے دوران اپنی اس خواھش کا اظہار کیا تھا کہ وہ جولائی کے آخر میں اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے 'چند ٹوٹے ہوئے سروں' پر کام کر رہے ہیں جن میں یہ دونوں کیس بھی شامل ہیں-

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو اس وقت شدید جھٹکا لگا تھا جب رواں سال مئی میں سپاٹ فکسنگ کے الزامات سامنے آئے تھے اور تین کھلاڑیوں سمیت 29 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے-

کرونئے پر، اکتوبر 2000 میں، ہندوستانی پولیس کی جانب سے، ان کی ٹیم کے اسی سال ہونے والے دورے کے دوران، ہندوستانی سٹے باز سنجیو چاؤلہ سے پیسےلینے کا الزام عائد کے جانے کے بعد ان پر تا عمر کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی تھی-

پولیس کے مطابق، کرونئے نے چاؤلہ سے پیسے لیکر جان بوجھ کر خراب کھیلنے کا اعتراف کیا تھا اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے ساتھ کھلاڑیوں ہرشل گبز، نکی بویے اور پیٹر سٹائرڈم کو بھی اپنے کام میں شریک ہونے کے لئے قائل کیا تھا-

رشوت لینے کے اس اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے قائم کے جانے والے جنوبی افریقن انکوائری نے کرونیے کو چاؤلہ سے دس سے پندرہ ہزار ڈالر لینے کے اعتراف کے بعد کپتانی سے برطرف کر دیا تھا-

ذرائع نے بتایا کہ توقع ہے کہ پولیس پیر کے روز 'سینکڑوں صفحات' پر مشتمل، کرونئے اور چاؤلہ کی ٹیلی فون کال ریکارڈ کو ثبوت کے طور پر پیش کرے گی-

چاؤلہ اس وقت برطانیہ میں مقیم ہے اور ہندوستانی پولیس کو امید ہے کہ چارج شیٹ پیش کے جانے کے گمان ہے کہ انہیں برطانیہ سے واپس انڈیا بلوایا جاسکے گا۔

انڈین ایکسپریس نے اپنی پیر کی اشاعت میں کہا ہے کہ گبز اور بویے پر چارج نہیں لگائے جائیں گے گو کہ پولیس نے ماضی میں ان دونوں سے پوچھ گچھ کی تھی-

کرونیے سنہ 2002 میں ایک جہاز کریش کے واقعے میں بتیس سال کی عمر میں ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 18 جون 2025
کارٹون : 17 جون 2025