رائل بے بی کی آمد، کیٹ ہسپتال میں داخل
لندن: شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پیر کے روز لیبر روم میں داخل ہوگئی ہیں۔
کیٹ اس وقت اپنے پہلے بچے کے ساتھ حاملہ ہیں جو کہ برطانوی بادشاہت میں تیسرے نمبر پر ہونگے۔
کلارنس ہاؤس نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ ڈوچیز آف کیمبرج نے کنگسٹن پیلس سے کار میں اپنے شوہر شہزادہ ولیمز کے ہمراہ لندن کے پرائیویٹ ہسپتال لینڈوونگ آف ایلس ٹی مرے کا سفر کیا۔
ایک خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ پیر کی صبح پر انہیں لینڈوونگ ہسپتال میں داخل کروایا گیا اور وہ لیبر روم کے ابتدائی مرحلے میں ہیں جسکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
پیلس کے مطابق اگلا بیان اس وقت جاری کیا جائے گا جب بچے کی پیدائش ہوجائے گی۔ عالمی ذرائع ابلاغ نے گزشتہ تین ہفتوں سے اس ہسپتال کے باہر ڈیرے جما رکھے ہیں۔