سنجے دت کی سزا کیخلاف آخری اپیل مسترد

شائع July 23, 2013

معروف بالی وڈ اداکار سنجے دت— فائل فوٹو

نئی دہلی: ہتھیار رکھنے کے جرم میں جیل میں موجود بالی وڈ اسٹار سنجے دت کی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سزا کی آخری اپیل بھی مسترد کر دی گئی ہے۔

ترپن سالہ سنجے دت کو 1993 کے ممبئی بم دھماکوں میں گینگسٹر کی مدد کرنے کے جرم میں پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی جس کی بقیہ ساڑھے تین سالہ مدت پوری کرنے کے لیے مئی میں انہوں نے خود پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

ایک سینئر کورٹ آفیشل نام نہ بتاتے ہوئے کہا کہ درخواست مسترد کر دی گئی ہے، اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ مشہور اداکار اب سزا کیخلاف اپیل کے حق سے محروم ہو چکے ہیں۔

دت کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مارچ میں سنائے گئے فیصلے میں قانونی غلطیاں تھیں لیکن ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

سنجے دت کو سن 80 کی دہائی میں ایکشن اور مار دھاڑ والے کرداروں کی وجہ سے خوب شہرت ملی تھی۔

دت پر الزام تھا کہ انہوں نے ممبئی حملوں میں گینگسٹرز کے زیر استعمال رہنے والے ہتھار اپنے پاس رکھے، 1993 میں ہونے والے دھماکوں میں 257 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

انہیں 18 ماہ جیل میں سزا کاٹنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

بالی وڈ اسٹار ایک خود کار رائفل اور ایک پستول رکھنے کا الزام ثابت ہوا تھا حالانکہ ان کا کہنا تھا کہ یہ انہوں نے ممبئی کی فضا کے باعث اپنے اپنے اہل خانہ کی حفاطت کے لیے رکھی تھی لیکن اس کے باوجود انہیں مجرم قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025