گوہر رشید کی بات کی جائے تو ان کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو منفی کرداروں کو باخوبی کرلیتے ہیں۔

وہ نہایت ٹیلنٹڈ اداکارہ مانے جاتے ہیں جو ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گوہر رشید نے اپنے کیریئر کا آغاز آخر کیسے کیا؟ اداکار نے خود ایک شو کے دوران اس حوالے سے کئی حیران کن انکشافات کردیے۔

گوہر رشید اداکارہ کبریٰ خان کے ہمراہ احسن خان کے شو پر جلوہ گر ہوئے۔

اس دوران احسن خان نے گوہر رشید کے کیریئر کے آغاز کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے 2006 کا ایک مزاحیہ واقعہ سنا دیا۔

گوہر رشید کا کہنا تھا کہ '2006 میں ایک شادی پر جاکر میں نے لڑکی والوں کی جانب سے ڈانس کیا تھا، اس وقت میں یہ نہیں جانتا تھا کہ وہ کسی اور کی نہیں بلکہ احسن خان کی شادی تھی، اس وقت میں میڈیا انڈسٹری کا حصہ نہیں تھا، نہ کبھی سوچا تھا، بس وہیں سے پھر کیریئر بھی بن گیا'۔

مزید پڑھیں: 'یہاں سے چلے جائیں ورنہ ہم آپ کو تھپڑ مار دیں گے'

احسن خان نے اس موقع کو یاد کرتے ہوئے ہنستے ہوئے بتایا کہ 'بس وہی گوہر کا اوڈیشن تھا، وہ سب سے بہترین ڈانسر تھے'۔

احسن خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میڈیا انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ اس لیے آتے ہیں کہ انہیں ہیرو یا ہیروئن بن کر مقبول ہونا ہے، لیکن گوہر ایک ایسا اداکار ہے جو انڈسٹری میں صرف کام کے لیے آیا ہے۔

اس پر گوہر نے بتایا کہ 'یہ ہے تو مایوس کن بات کہ زیادہ تر لوگ انڈسٹری میں اس لیے آتے ہیں کہ انہیں مقبولیت ملے یا وہ پیسے کمائیں، مگر بہت کم ہیں جو اپنے کام کو بہتر کرنے آتے ہیں'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یاد رہے کہ گوہر رشید کا پہلا ڈراما 'ڈیڈی' 2010 میں سامنے آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کئی بڑے پروجیکٹس میں کام کیا جن میں 'اعتراض' اور 'من مائل' شامل ہیں۔

انہوں نے 'میں ہوں شاہد آفریدی'، '021' اور 'رنگریزا' جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔

اس موقع پر شو میں موجود کبریٰ خان نے حال ہی میں سامنے آئی فلم 'سپراسٹار' میں کیے گئے گانے دھڑک بھڑک کے حوالے سے بھی بات کی، اس فلم میں ماہرہ اور بلال نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

یہ دیکھیں: 'سپراسٹار' میں بلال اشرف کا نیا گانا رنویر سنگھ کے گانے کی کاپی؟

اداکار نے اپنے کیریئر کے آغاز سے ایک بات واضح کی تھی کہ وہ کبھی آئٹم سانگ پر پرفارم نہیں کریں گی، تاہم اس گانے کے سامنے آنے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بلال اشرف کی پرفارمنس کا بھی مذاق اڑایا گیا۔

کبریٰ نے بتایا کہ 'جب مجھے اس گانے پر پرفارم کرنے کی آفر دی گئی تو میں نے پہلا سوال یہی کیا تھا کہ یہ آئٹم سانگ تو نہیں، جس پر مجھے بتایا تھا کہ نہیں یہ آئٹم سانگ نہیں لیکن جب میں شوٹنگ پر گئی تو مجھے سمجھ آگیا تھا کہ لوگ اسے آئٹم سانگ ہی کہیں گے'۔

اس گانے پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ 'میں کبھی آئٹم سانگ نہیں کروں گی، لیکن میں معاہدہ کرچکی تھی اس لیے پیچھے نہیں ہٹی، لیکن مجھے یاد ہے کہ جب یہ گانا سامنے آیا تھا تو کافی تنقید سامنے آئی تھی کہ یہ تو وہی ہے نہ جو اعتکاف میں بیٹھی تھی، جبکہ یہ گانا تو رمضان سے بہت پہلے شوٹ ہوچکا تھا'۔

کبریٰ خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ گوہر رشید کے ہمراہ ایک ڈرامے 'مشک' میں کام کررہی ہیں جس کی کہانی عمران اشرف نے تحریر کی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں