جی میل کی وہ ٹرکس جن کا استعمال زندگی آسان بنائے

اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2019
کمپنی کی جانب سے اس میں اکثر نت نئے فیچرز صارفین کی سہولت کے لیے متعارف ہوتے رہتے ہیں— شٹر اسٹاک فوٹو
کمپنی کی جانب سے اس میں اکثر نت نئے فیچرز صارفین کی سہولت کے لیے متعارف ہوتے رہتے ہیں— شٹر اسٹاک فوٹو

یکم اپریل 2004 کو گوگل نے اپنی ای میل سروس جی میل کو متعارف کرایا تھا اور 15 سال کے دوران یہ اس کمپنی کامیاب ترین پراڈکٹس میں سے ایک ثابت ہوئی، جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔

یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس وقت یہ دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس ہے اور یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے اس میں اکثر نت نئے فیچرز صارفین کی سہولت کے لیے متعارف ہوتے رہتے ہیں۔

ایسی ہی چند ٹرکس اور دیگر معلومات کے بارے میں جانیں جو اس ای میل سروس کا استعمال زیادہ بہتر طریقے سے کرنے میں مددگار ہوں گے۔

ای میل شیڈول کریں

سب سے پہلے تو نئی ای میل کے لیے کمپوز بٹن پر کلک کریں۔

اس کے بعد سینڈ بٹن کے ساتھ موجود ایرو پر کلک کرکے شیڈول سینڈ کے آپشن پر جائیں۔

اس کے بعد سروس کی جانب سے دیئے گئے کسی ایک وقت کا انتخاب کرلیں یا سلیکٹ ڈیٹ اینڈ ٹائم پر کلک کرکے اس وقت کا تعین کریں جب آپ اپنا پیغام بھیجنا چاہتے ہیں۔

آخر میں شیڈول سینڈ پر کلک کردیں اور بس۔

جی میل موبائل ایپ پر بھی طریقہ کار لگ بھگ یہی ہے، بس وہاں سینڈ بٹن پر کلک کرنے کی بجائے سینڈ ایرو کے برابر میں موجود تھری ڈاٹس پر کلک کرنا ہوتا ہے جہاں شیڈول ٹائم کا آپشن موجود ہے۔

خودکار طور پر ڈیلیٹ ہونے والی ای میل بھیجیں

جی میل میں کانفیڈینشنل موڈ کے تحت ایسی ای میلز کو بھیجنا ممکن ہے جو مخصوص وقت کے بعد خودکار طور پر غائب ہوجاتی ہیں، جن کو دیگر افراد فارورڈ، کاپی، پیسٹ یا ڈاﺅن لوڈ بلکہ پرنٹ تک نہیں کرسکیں گے، تاہم فی الحال کے پاس اسکرین شاٹ کا کوئی علاج نہیں۔

اسے استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے کمپوز ای میل پر کلک کریں اور کمپوز باکس کے نیچے آپ کو لاک آئیکون کلاک سائن کے ساتھ نظر آئے گا۔

اس آئیکون پر کلک کرنے پر ایک پوپ اپ مینیو سامنے آئے گا جس میں ایکسپائر ڈیٹ کا تعین کیا جاسکے گا جو کہ ایک دن سے 5 سال کے درمیان ہوگی۔

اسی طرح ای میل تک رسائی کے لیے پاس کوڈ کو بھی سیٹ کیا جاسکتا ہے بلکہ زیادہ گہرائی میں جاکر ای میل بیسڈ یا ایس ایم ایس پر مبنی پاس کوڈ رکھا جاسکتا ہے۔

مثال کے طور پر اگر آپ جس شخص کو ای میل بھیج رہے ہیں، وہ جی میل استعمال نہیں کرتا تو وہ ایس ایم ایس سے پاس کوڈ حاصل کرسکے گا۔

ان باکس اسٹوریج کا کنٹرول

جی میل میں گوگل کی جانب سے مفت اسٹوریج محدود ہوتی ہے اور کچھ عرصے تک ان باکس کو صاف نہ کرنے پر یہ اسٹوریج بہت تیزی سے ختم ہونے لگتی ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ بڑی تعداد میں پرانی ای میلز کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو سرچ میں جاکر “older_than:1y” لکھ لیں یا y کی جگہ m لکھنے پر ایک ماہ یا دو ماہ پرانی ای میلز کو ڈھونڈ کر ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

اگر زیادہ تصاویر ای میلز کو تلاش کرکے ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو سرچ میں “Larger:10M” لکھیں تو ایسی ای میلز سامنے آجائیں گی جن میں تصاویر کا سائز 10 ایم بی سے زیادہ ہوگا، پھر دل کرے تو ڈیلیٹ کردیں یا جو مناسب لگے۔

ای میل ایڈریس میں ڈاٹ کی اہمیت نہیں

اگر آپ کا ای میل ایڈریس [email protected] ہو اور آپ [email protected] کو ای میل کریں تو آپ کا میسج باؤنس ہوکر واپس آجائے گا کیونکہ اس نام کا کوئی اکاؤنٹ نہیں۔

تاہم اگر آپ گوگل کی میل سروس جی میل استعمال کرتے ہیں تو یہ ڈاٹ اس میں کوئی معنی نہیں رکھتا۔

گوگل کے ہیلپ فورم میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ کا ای میل ایڈریس [email protected] تو ضروری نہیں کہ دوست یا واقف کار اس میں موجود تمام ڈاٹس ڈالیں بلکہ [email protected] ڈال کر بھی ای میل کی جاسکتی ہے۔

درحقیقت آپ کا ایڈریس [email protected] ہو تو [email protected] اور [email protected] بھی آپ کا ہی ایڈریس ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فیچر جی میل میں نیا نہیں بلکہ برسوں سے موجود ہے مگر لاتعداد افراد کو اس کا علم ہی نہیں۔

یہی وجہ ہے کہ جی میل استعمال کرنے والے افراد اپنے دوستوں یا دیگر افراد کو جی میل ایڈریس بتاتے ہوئے اس میں ڈاٹ کا ذکر لازمی طور پر کرتے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں ایسا نہ کرنے پر ای میل کہیں اور نہ پہنچ جائے۔

تبصرے (0) بند ہیں