ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، عید میلاد النبیؐ 10 نومبر کو ہوگی

29 اکتوبر 2019
اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور ماہر موسمیات نے شرکت کی — فائل فوٹو / اے ایف پی
اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور ماہر موسمیات نے شرکت کی — فائل فوٹو / اے ایف پی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا۔

چاند نظر کے بعد ماہ ربیع الاول کا آغاز 30 اکتوبر سے ہوگا جبکہ عید میلاد النبی ﷺ 10 نومبر بروز اتوار ہوگی۔

ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شہادتیں موصول ہونے کے بعد کیا گیا۔

اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور ماہر موسمیات نے شرکت کی۔

چاند کے حوالے سے فیصلے کے لیے دیگر صوبوں کے دارالحکومتوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: چاند کی رویت سے متعلق سرکاری ویب سائٹ لانچ

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے ملک بھر سے متعدد شہادتیں موصول ہونے کے بعد چاند سے متعلق اعلان کیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں مسلمان 12 ربیع الاول کو حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت (عید میلاد النبیؐ) کے دن کے طور پر مناتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں