شاہی روایات برقرار، ننھے شہزادے کا نام جارج رکھ دیا گیا

شائع July 25, 2013

نیا برطانوی شہزادہ جس کا نام جارج الیگزینڈر لوئس رکھا گیا ہے۔ فوٹو اے پی

لندن: برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ  ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے برطانوی شاہی روایات برقرار رکھتے ہوئے اپنے بیٹے کا نام جارج الیگزینڈر لوئس رکھ دیا ہے جہاں اس سے قبل برطانیہ کے چھ بادشاہوں کا نام بھی یہی رہ چکا ہے۔

برطانیہ کے ننھے شہزادے کے نام کیلیے بک میکرز نے جارج کے نام کو فیورٹ قرار دیا تھا۔

یہ نام 1952 میں انتقال کرنے والے کوئن الزبتھ دوئم کے والد کنگ جارج ششم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے رکھا گیا ہے۔

کینسنگٹن پیلس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈیو اور ڈچز آف کیمبرج انتہائی خوشی سے اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام جارج الیگزینڈر لوئس رکھ دیا ہے اور بچہ رائل ہائنس پرنس جارج آف کیمبرج کے نام سے جانا جائے گا۔

بچے کو براہ راست کنگ جارج ہفتم کا خطاب نہیں دیا جائے گا کیونکہ رپورٹس کے مطابق جب سلیم کے والد شہزادہ چارلس بادشاہ بنیں گے تو وہ یہ خطاب اپنے نام کریں گے۔

بچے کے نام کا اعلان برطانوی ملکہ الزبتھ کی جانب سے اپنے پڑ پوتے سے پہلی بار محل میں ملاقات کے بعد کیا گیا۔

کیٹ نے پیر کو برطانوی وقت کے مطابق شام چار بج کر 24 منٹ پر بچے کو جنم دیا تھا جہاں ان کا وزن 8 پاؤنڈ سے زائد(3.8 کلو) بتایا گیا تھا جبکہ بچے کو پہلی دفعہ میڈیا کے سامنے دکھایا گیا تھا۔

یہ برطانوی تاریخ میں 1894 کے بعد پہلا موقع ہے کہ ایک ہی وقت میں تخت کے تینوں وارث زندہ ہیں۔

شاہی خاندان کی 87 سالہ سربراہ نے ننھے شہزادے کے نام کی باقاعدہ منظوری دی جس کا مقصد ونڈسر کے شاہی خاندان کی ہزار سالہ تاریخ کی روایات کو یقینی بنانا تھا۔

برطانوی تخت کے تیسرے دعویدار کے نام کا اعلان روایات کے برعکس نشبتاً جلد کیا گیا جہاں اس سے قبل بچے کے والد اور چارلس و ڈیانا کے بیٹے ولیم کے نام کا اعلان 1982 میں ایک ہفتے بعد کیا گیا تھا جبکہ 1948 میں ان کے والد شہزادہ چارلس کے نام کے اعلان میں ایک ماہ کی تاخیر ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 جون 2025
کارٹون : 21 جون 2025