امریکی حملے پر ایران کا جواب

اپ ڈیٹ 21 جنوری 2020

امریکا کی جانب سے بغداد میں ایران کے قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی ڈورن حملے میں ہلاکت کے بعد تہران نے اپنی دھمکی کو حقیقت کا روپ دیتے ہوئے 15 سے زائد میزائل عراق میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر داغ دیے۔

ایران نے عراق میں عین الاسد ایئر بیس اور ایربل فوجی اڈوں پر میزائل فائر کیے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ میں میزائل حملے میں ’80 امریکی دہشت گرد‘ ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

ساتھ ہی تہران کے سرکاری ٹی وی نے پاسداران انقلاب کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اگر امریکا نے جوابی کارروائی کی تو ایران کی نظر خطے میں موجود 100 اہداف پر ہے۔

دوسری جانب امریکا نے ایران کے دعویٰ کے مسترد کردیا کہ حملے میں 80 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ 1979 میں تہران میں موجود امریکی سفارتخانے کا محاصرہ کرنے کے بعد سے اب تک کا یہ ایران کا امریکا کے خلاف سب سے بڑا براہ راست حملہ ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان جوناتھن ہوفمین نے ایک بیان میں کہا تھا کہ عراق میں عین الاسد فضائی اڈے اور ایربیل میں ایک اور اڈے کو نشانہ بنایا گیا، ہم لڑائی سے ہونے والے نقصانات کے جائزہ لے رہے ہیں‘۔

ایرانی میزائل کے ٹکرے دیکھے جا سکتے ہیں—فوٹو: رائٹرز
ایرانی میزائل کے ٹکرے دیکھے جا سکتے ہیں—فوٹو: رائٹرز
ایران کی جانب سے الاسد ایئر بیس پر میزائل حملوں کے بعد ایک جگہ مکمل تبادہ ہوگئی—فوٹو: رائٹرز
ایران کی جانب سے الاسد ایئر بیس پر میزائل حملوں کے بعد ایک جگہ مکمل تبادہ ہوگئی—فوٹو: رائٹرز
بغداد میں ایک شہری ایرانی میزائل کے ٹکڑے دکھا رہا ہے—فوٹو: رائٹرز
بغداد میں ایک شہری ایرانی میزائل کے ٹکڑے دکھا رہا ہے—فوٹو: رائٹرز
ایرانی حملے سے متاثر الاسد ایئر بیس کی ایک  سیٹلائٹ تصور جاری کی گئی—فوٹو: رائٹرز
ایرانی حملے سے متاثر الاسد ایئر بیس کی ایک سیٹلائٹ تصور جاری کی گئی—فوٹو: رائٹرز
امریکا نے 80 امریکی فوجیوں سے متعلق ایران کا دعویٰ مسترد کردیا —فوٹو: رائٹرز
امریکا نے 80 امریکی فوجیوں سے متعلق ایران کا دعویٰ مسترد کردیا —فوٹو: رائٹرز
ایران کا ایک میزائل ایئر بیس کے اطراف بھی گرا—فوٹو: رائٹرز
ایران کا ایک میزائل ایئر بیس کے اطراف بھی گرا—فوٹو: رائٹرز
بغداد کے شہریوں نے بھی اس جگہ رخ کیا جہاں میزائل گرے—فوٹو: اے ایف پی
بغداد کے شہریوں نے بھی اس جگہ رخ کیا جہاں میزائل گرے—فوٹو: اے ایف پی
بغداد کے شہریوں نے ایرانی میزائل کے ٹکڑوں کو ایک جگہ جمع کردیا —فوٹو: رائٹرز
بغداد کے شہریوں نے ایرانی میزائل کے ٹکڑوں کو ایک جگہ جمع کردیا —فوٹو: رائٹرز
ایران نے میزائل حملوں میں 80 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا—فوٹو: رائٹرز
ایران نے میزائل حملوں میں 80 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا—فوٹو: رائٹرز