پی ایس ایل میں چھکوں کا ریکارڈ

09 مارچ 2020

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2020 کے ایک اور سنسنی خیز مقابلے میں لاہور قلندرز نے بین ڈنک کی یاردگار اننگز کی بدولت کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دی جبکہ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بارش کے باعث میچ متاثر ہوا اور مختصر اننگز میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 9 اوورز میں 7 وکٹوں پر 91 رنز بنائے جس کو ملتان سلطانز نے ایک وکٹ کے نقصان پر ساتویں اوور میں حاصل کیا۔

ملتان کی جانب سے 61 رنز بنانے والے جیمز وینس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

لاہور میں پی ایس ایل کا ایک بہترین میچ کھیلا گیا جہاں قلندرز کے بین ڈنک نے چھکوں اور چوکوں کی بارش کی اور اپنی ٹیم کو تیسری کامیابی دلائی۔

کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں پر 187 رنز بنائے تھے جس میں الیکس ہیلز کے آؤٹ ہوئے بغیر 80 رنز بھی شامل تھے۔

لاہور قلندرز نے کپتان سہیل اختر اور ڈنک کی جارحانہ اننگز کی بدولت مطلوبہ ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر 2 وکٹیں کھو کر حاصل کیں اور ڈنک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بین ڈنک نے 12 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 99 رنز بنائے—فوٹو:اے ایف پی

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی—فوٹو:اے ایف پی

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی احسان مانی کے ہمراہ موجود تھے—فوٹو:اے ایف پی

عمران طاہر نے 2 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:اے ایف پی

ملتان سلطانز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 92 رنز کا ہدف حاصل کرلیا—فوٹو:اے ایف پی

کراچی کنگز کے بابراعظم نے 38 رنز بنائے—فوٹو:اے ایف پی

کراچی کنگز نے 187 رنز بنائے تھے—فوٹو:اے ایف پی

لاہور قلندرز کے فخرزمان صفر پر آؤٹ ہوئے—فوٹو:اے ایف پی

محمد عامر نے شروع میں ہی کامیابی دلائی تھی لیکن بین ڈنک نے اس پر پانی پھیردیا—فوٹو:اے ایف پی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوسرے میچ میں قلندرز کے کپتان نے ناقابل شکست 68 رنز بنائے—فوٹو:اے ایف پی

لاہور کے معاذ خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں
لاہور کے معاذ خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں
بین ڈنک نے پی ایس ایل میں ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بنادیا—فوٹو:اے ایف پی