برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نتیجے میں مزید 14 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ میں طبی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ اتوار کو کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 فیصد اضافے سے 1372 تک پہنچ گئی۔

برطانوی حکومت نے اتوار کو بتایا تھا کہ اس نے بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آنے والے ہفتوں میں بزرگ افراد کو الگ تھلگ کیا جاسکتا ہے۔

اب تک برطانیہ میں 40 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

تبصرے (0) بند ہیں