واپڈا ملازمین کا ایک دن کی تنخواہ کورونا فنڈ میں دینے کا اعلان
واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ وزیراعظم کی جانب سے نادار لوگوں کی مدد کے لیے قائم کردہ فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین نے وزیراعظم عمران خان، وزیر توانائی عمر ایوب اور چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین کو ایک خط ارسال کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایک لاکھ 40 ہزار ورکرز اپنی ایک یوم کی تنخواہ نیشنل کورونا وائرس فنڈ میں دینے کو تیار ہیں۔











لائیو ٹی وی