• KHI: Sunny 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.1°C
  • KHI: Sunny 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.1°C
Live Covid 2019

پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا

شائع April 15, 2020

راولپنڈی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کی واپسی کےلیے آج سے خصوصی پروازوں کا دوسرا مرحلہ شروع کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے سے متعلق سامنے آنے والے پروازوں کے منصوبے کے مطابق پی آئی اے 15 سے 20 اپریل تک اسلام آباد سے 9 خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ کے مطابق قومی ایئرلائن 18 اپریل کو کراچی سے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے لیے بھی ایک خصوصی پرواز چلائے گی جبکہ 15 اپریل کو اسلام آباد سے ٹورنٹو اور 19 اپریل کو کراچی سے ٹورنٹو کے لیے خصوصی پرواز چلائی جائے گی۔

اس کے علاوہ 17 اور 18 اپریل کو اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پراوز اڑان بھرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025