فرانس: 136 ملین ڈالر کے زیوارت چوری

شائع July 29, 2013

فائل فوٹو۔۔۔

کان: فرانس کے شہر کانیس میں 136 ملین ڈالر کے ہیروں کے زیورات کی چوری۔

فرانسیسی پراسیکیوٹر نے پیر کے روز کہا کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی زیورات کی چوری ہے۔

حکام نے اتوار کے روز لگژری کارلٹن ہوٹل میں دن دہاڑے چوری کیئے گئے زیورات کا ابتدائی اندازا لگاتے ہوئے ان زیوارت کی قیمت چالیس ملین یورو بتائی ہے۔

ایک اسرائیلی عرب پتی تاجر کی زیورات کی نمائش میں، ایک مسلح شخص سیکیورٹی عملے کی نظروں میں آئے بغیر ہوٹل کے مرکزی دروازے سے داخل ہوا اور زیوارت چوری کر لیئے۔

یہ دنیا کی سب سے بڑی چوری ہے اس سے پہلے دو ہزار تین میں بلیجیم میں چوری کیئے گئے زیوارت جن کی مالیت سو ملین یورو تھی۔

یہ فرانس کی بھی ہیرو کی سب سے بڑی ڈکیتی  ہے، 2008 میں پیرس میں زیوارت کی نمائش میں تین افراد نمائش میں رکھے گئے تمام زیورات لے گئے تھے، جن کی مالیت 85  ملین یورو تھی۔

کان ڈکیتی کے حوالے سے پراسیکیوٹر دفتر نے کہا کہ یہ تمام واقعہ بہت تیزی سے بغیر کسی تشدد کے پیش آیا۔

دفتر کیمطابق ڈاکو زیوارت اور ہیرے جڑی گھڑیاں بریف کیس میں ڈال کر فرار ہو گیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ وہ نمائش کے مقام پر الرٹ نہیں تھی، کیونکہ انھیں نمائش کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025