کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے فیس ماسکس کے منفرد انداز

06 مئ 2020

دنیا بھر کو لپیٹ میں لینے والی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لوگوں کے متاثر اور ہلاک ہونے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 36 لاکھ 89 ہزار 887 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 2 لاکھ 58 ہزار 256 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جہاں اکثر ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے وہیں کچھ ممالک میں گھر سے باہر نکلتے وقت فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک کے عوام اس وبا کے دوران اپنی ناک کو ڈھانپنے کے لیے فیس ماسک کے منفرد انداز اپنارہے ہیں تو کہیں علامتی طور پر مجسموں کو بھی ماسک پہنائے گئے ہیں۔

تاہم اس دوران غربت اور مالی مسائل کا شکار ممالک میں فیس ماسکس سمیت ضروری طبی آلات کی قلت بھی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔

اب تک کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کی کوششیں جاری ہیں اور فیس ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے جیسی احتیاطی تدابیر کو اس کے خلاف مؤثر قرار دیا جارہا ہے۔

سان تیاگو میں ایک شخص نے  وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہنا ہوا  ہے—فوٹو: رائٹر
سان تیاگو میں ایک شخص نے وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہنا ہوا ہے—فوٹو: رائٹر
کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک پولیس اہلکار ماسک پہن کر فرائض سرانجام دے رہا ہے —فوٹو: رائٹرز
کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک پولیس اہلکار ماسک پہن کر فرائض سرانجام دے رہا ہے —فوٹو: رائٹرز
چہرہ ڈھانپنے کی پابندی کے  باعث لوگوں نے ماسک پہننے کے منفرد طریقے اپنائے ہیں —فوٹو: رائٹرز
چہرہ ڈھانپنے کی پابندی کے باعث لوگوں نے ماسک پہننے کے منفرد طریقے اپنائے ہیں —فوٹو: رائٹرز
اب تک کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے ویکسین تیار نہیں ہوسکی —فوٹو: رائٹرز
اب تک کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے ویکسین تیار نہیں ہوسکی —فوٹو: رائٹرز
امریکی شہر کنساس میں علامتی طور پر مجسموں کو بھی ماسک پہنائے گئے ہیں
—فوٹو: اے پی
امریکی شہر کنساس میں علامتی طور پر مجسموں کو بھی ماسک پہنائے گئے ہیں —فوٹو: اے پی
وینزویلا میں غربت اور مالی مسائل کے باعث فیس ماسکس کی قلت ہے—فوٹو: اے پی
وینزویلا میں غربت اور مالی مسائل کے باعث فیس ماسکس کی قلت ہے—فوٹو: اے پی
امریکی ریاست وس کونسن میں ایک شخص نے مونسٹر کی شکل جیسا ماسک پہنا ہوا ہے—فوٹو: رائٹرز
امریکی ریاست وس کونسن میں ایک شخص نے مونسٹر کی شکل جیسا ماسک پہنا ہوا ہے—فوٹو: رائٹرز
انڈونیشیا میں ماسک نہ ہونے کی وجہ سے ایک شخص چہرہ ڈھانپنے کے لیے پانی کی بوتل پہنی ہوئی ہے—فوٹو: رائٹرز
انڈونیشیا میں ماسک نہ ہونے کی وجہ سے ایک شخص چہرہ ڈھانپنے کے لیے پانی کی بوتل پہنی ہوئی ہے—فوٹو: رائٹرز
لندن میں ایک خاتون خوفناک شکل جیسا ماسک پہنی ہوئی ہیں
—فوٹو: رائٹرز
لندن میں ایک خاتون خوفناک شکل جیسا ماسک پہنی ہوئی ہیں —فوٹو: رائٹرز
تائیوان میں بھی کورونا سے بچاؤ کے لیے مسکراہٹ پر مبنی ماسک پہنا گیا —فوٹو: رائٹرز
تائیوان میں بھی کورونا سے بچاؤ کے لیے مسکراہٹ پر مبنی ماسک پہنا گیا —فوٹو: رائٹرز
جکارتہ میں 8 سالہ بچہ   اپنی نوعیت کا منفرد ماسک پہنے ہوئے ہے  —فوٹو: رائٹرز
جکارتہ میں 8 سالہ بچہ اپنی نوعیت کا منفرد ماسک پہنے ہوئے ہے —فوٹو: رائٹرز
انڈونیشن نینشل آرمڈ فورس کا اہلکار جکارتہ میں فرائض سرانجام دے رہا ہے—فوٹو: رائٹرز
انڈونیشن نینشل آرمڈ فورس کا اہلکار جکارتہ میں فرائض سرانجام دے رہا ہے—فوٹو: رائٹرز
فرانس میں ایک خاتون نے کورونا سے بچاؤ کے لیے گیس ماسک پہنا ہوا ہے—فوٹو: رائٹرز
فرانس میں ایک خاتون نے کورونا سے بچاؤ کے لیے گیس ماسک پہنا ہوا ہے—فوٹو: رائٹرز