پی آئی اے کا طبی عملے کیلئے کرایوں میں 10 فیصد رعایت کا اعلان
قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے کورونا وائرس کے دوران ملک بھر کے ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیے 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کےمطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) ایئر مارشل ارشد ملک نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ رعایتی ایئر ٹکٹس کی پیشکش کا مقصد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی خدمات کا اعتراف اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے کہا کہ رعایتی ٹکٹس، عیدالفطر سے قبل اور بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کارڈ دکھا کر پی آئی اے کے دفاتر سے حاصل کی جاسکیں گی۔











لائیو ٹی وی