Live Covid 2019

پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

شائع June 2, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری مولا بخش چانڈیو کا شکار ہوگئے۔

مولا بخش چانڈیو کے علاوہ ان کے بیٹے اور اہلیہ کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد گھر کے تمام افراد کو الگ تھلگ کردیا گیا۔

لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (لمز) کی تشخیصی اور ریسرچ لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق 67 سالہ مولا بخش چانڈیو کے علاوہ ان کی اہلیہ ، بیٹا اور خاندان کے 2 دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025