عراق: مختلف واقعات میں 14 افراد ہلاک
بغداد: عراق میں مختلف پر تشدد واقعات میں بدھ کے روز پانچ القاعدہ مخالف جنگجوؤں سمیت 14 افراد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مسلح افراد نے القاعدہ مخالف گروپ سہوا کے تین جنگجوؤں کو شمالی صوبے کرکوک میں ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا جبکہ باقوبہ میں بھی اس طرح کے واقعے میں دو سہوا جنگجوؤں کو مار دیا گیا۔
سہوا جنگجوؤں نے 2006ء میں امریکی فورسز کا ساتھ دیا تھا جبکہ سنی عسکریت پسند انہیں غدار قرار دیتے ہیں اور ان پر اکثر حملے کرتے رہتے ہیں۔
بعقوبہ کے اسی علاقے مسلح افراد نے مزید دو افراد کو ہلاک کردیا جبکہ کرکوک میں دو بم دھماکوں میں پانچ فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
مسلح افراد نے بغداد صوبے میں دو حملوں میں سات افراد کو ہلاک اور 8 کو زخمی کردیا جبکہ تکرت میں ایک کار بم دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
اے ایف پی کے سیکورٹی اور ہسپتال ذرائع کی بنیاد پر اعداد وشمار کے مطابق تازہ ترین تشدد سے جولائی کے مہینے میں ہلاکتوں کی تعداد 860 سے زائد ہوگئی ہے اور سال کے آغاز سے ابتک ہلاکتیں 3100 سے تجاوز کرگئی ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون عراقی سیاسی رہنماؤں پر زور دے چکے ہیں کہ وہ ملک میں صورتحال کو واپس معمول پر لائیں جبکہ وزارت داخلہ خانہ جنگی سے متعلق خبردار کرچکی ہے۔