• KHI: Partly Cloudy 19.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Cloudy 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Cloudy 12.4°C
Live Covid 2019

بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے کیسز صرف 6 فیصد ہیں، زلفی بخاری

شائع June 8, 2020

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں میں کورونا وائرس سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شیری رحمٰن کے بیان کو مسترد کر دیا۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے کورونا کیسز صرف 6 فیصد ہیں لہٰذا سیاسی مقاصد کے لیے مشکل حالات کا سامنا کرنے والے سمندر پار پاکستانیوں کو بدنام نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ غلط معلومات پہلے ہی آپ کو تباہی کی طرف لے جارہی ہیں۔

قبل ازیں شیریں رحمٰن نے اپنے بیان میں سمندر پارپاکستانیوں سے متعلق حکومتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 21 فیصد کیسز کی وجہ بیرون ملک سے پاکستانی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025