• KHI: Partly Cloudy 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C
Live Covid 2019

ایمریٹس ایئرلائن کے ملازمین کو تنخواہ میں 50 فیصد کٹوتی کا سامنا

شائع June 8, 2020

ایمریٹس ایئرلائن نے 4 گریڈ اور اس سے زائد کے ملازمین کی بیسک سیلری میں یکم جولائی سے 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایئرلائن کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ہیومن ریسورسز نے تنخواہوں میں کمی سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے کاروبار پر کورونا وائرس کے اثرات کے باعث ایسا کررہے ہیں اور اپنی کیش پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکنہ آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس کے نتیجے میں ہمیں بیسک سیلری پر کمی میں 30 ستمبر تک توسیع کا مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ گریڈ 4 اور اس سے زائد کے ملازمین یا ان کے مساوی گریڈ کے افراد کی تنخواہوں میں یکم جولائی سے 50 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025