• KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.1°C
  • ISB: Cloudy 19.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.1°C
  • ISB: Cloudy 19.7°C
Live Covid 2019

قوم اللہ کے رحم و کرم پر ہے، خواجہ آصف

شائع June 11, 2020

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کو کورونا وائرس پر سیاست روکنے اور زندگیاں بچانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ہماری نگرانی کمزور ہے، ہم مریضوں کو صحیح سے ٹریک نہیں کررہے۔

—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

انہوں نے کہا کہ پاکستان زیادہ کیسز رپورٹ کرنے والے 10 ممالک میں شامل ہیں اور ہم اس حوالے سے تیسرے یا چوتھے نمبر پر جارہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں 60 برس سے زائد کے مریضوں کو داخل کرنا چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں بچانا مشکل ہے اور ان کے بجائے نوجوان افراد کو بچانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میری عمر کے لوگوں کو تنہا چھوڑ رہی ہے، پوری قوم حکومت نہیں اللہ کے رحم و کرم پر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025