'لاک ڈاؤن' میں فریال محمود کی جگہ سونیا حسین نے لے لی

اپ ڈیٹ 16 جون 2020
اب سونیا حسین فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اب سونیا حسین فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں خبر سامنے آئی تھی کہ فریال محمود اور گوہر رشید اپنی آنے والی فلم 'لاک ڈاؤن' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

دونوں اداکاراؤں نے ڈان سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ آغاز میں کس اداکار کے مناظر شوٹ کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ 'لاک ڈاؤن' کی کہانی کورونا کی وبا کے پس منظر میں ہوگی اور فلم میں وبا کے باعث مصیبتوں اور مسائل کا سامنا کرنے والے جوڑے کے رومانس کو دکھایا جائے گا۔

دونوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ فلم میں کورونا کی وبا کے باعث پیدا ہونے والے سماجی مسائل کو بھی دکھایا جائے گا۔

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ 'لاک ڈاؤن' میں فریال محمود کی جگہ اداکارہ سونیا حسین نے لی، کیوں کہ فریال نے ذاتی مسائل کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: گوہر رشید اور فریال محمود کی کورونا کے پس منظر پر بننے والی فلم 'لاک ڈاؤن'

فلم کے ہدایت کار و شریک لکھاری ابو علیحہ نے ڈان سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اب فلم میں مرکزی کردار سونیا حسین ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

اب گوہر رشید کے ساتھ فریال فلم  میں نہیں دکھائی دیں گی—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
اب گوہر رشید کے ساتھ فریال فلم میں نہیں دکھائی دیں گی—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

ابو علیحہ نے بتایا کہ انہوں نے فریال محمود کو ہی فلم کی مرکزی اداکارہ کے طور پر کاسٹ کیا تھا اور معاملات اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہے تھے مگر بعد میں فریال محمود نے کچھ ذاتی وجوہات کی وجہ سے فلم سے علیحدگی اختیار کرلی۔

فلم ساز کے مطابق فریال کی باہمی رضامندی کے بعد ان کی جگہ سونیا حسین کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’کال ٹو ایکشن‘ کورونا پر بنائی گئی فیصل قریشی کی مختصر فلم

ابو علیحہ کے مطابق فریال محمود نے حال ہی میں شادی کی وجہ سے اپنی مصروفیات، صحت کے مسائل اور مصروف شیڈول کی وجہ سے فلم سے عیلحدگی اختیار کی۔

دوسری جانب فریال نے بھی ڈان سے بات کے دوران تصدیق کی کہ انہوں نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے 'لاک ڈاؤن' سے علیحدگی اختیار کی۔

خیال رہے کہ مذکورہ فلم کی کہانی عابدہ احمد اور ابو علیحہ نے لکھی ہے جب کہ ابو علیحہ ہی فلم کی ہدایات دے رہے ہیں، فلم کو مونٹ بلینک پروڈیوس کر رہے ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں برس کے آخر تک ریلیز کیا جائے گا۔

'لاک ڈاؤن' کو ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس یا پھر ایمازون پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

سونیا حسین مور اور آزادی سمیت دیگر فلموں میں کام کر چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
سونیا حسین مور اور آزادی سمیت دیگر فلموں میں کام کر چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں