• KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.5°C
  • KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.5°C
Live Covid 2019

ملک میں آج سے بین الاقوامی پروازیں بحال

شائع June 20, 2020

راولپنڈی: حکومت نے آج (بروز ہفتہ) سے گوادر اور تربت ایئرپورٹس کے علاوہ ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس سے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان عبدالستار کھوکر نے اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا کہ بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کی اجازت متعلقہ اتھارٹی کی جانب سے کورونا وائرس کے منظر نامے کی روشنی میں اور طبی پروٹوکولز پر عملدرآمد کے حوالے سے طے کردہ پابندیوں سے مشروط ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی کارگو، خصوصی اور سفارتی پروازیں اپنے طریقہ کار کے مطابق جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام ایئر لائن آپریٹرز کے لیے متعلقہ قابل اطلاق اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025