چاغی: لیویز اہلکاروں نے بھاری مقدار میں ایک سنسان مقام پر غیر قانونی طور پر ذخیرہ کردہ ادویات قبضے میں لے لیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ادویات افغانستان اسمگل کی جارہی تھی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ادویات کی موجودگی کی ایک اطلاع پر کوئیک ریسپانس فورس نے دالبدین کے علاقے گردی جنگل میں افغان مہاجرین کیمپ پر چھاپہ مارا۔

پکڑی گئی ادویات میں اینٹی بائیوٹکس، لیوا فلوکسیسِن انجیکشن، شربت، پیناڈول/کال پول، نیوبرول ٹیبلیٹس، وٹامن ڈی ٹیبلیٹس اور ڈیکسامیتھاسون کے انجیکشن شامل تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں