تیسرا ایشز ٹیسٹ: ٹاس جیت کر آسٹریلیا کی بیٹنگ

شائع August 1, 2013

شین واٹسن -- اے ایف پی فوٹو
شین واٹسن -- اے ایف پی فوٹو

مانچسٹر: اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہونے والے تیسرے ایشز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے-

لارڈز کے میدان میں 347 رنز سے شکست کھانے کے بعد اس میچ کے لئے آسٹریلیا کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں- فلپ ہیوز کی جگہ ڈیوڈ وارنر جبکہ جیمز پیٹنسن اور آشٹن آگر کی جگہ مچل سٹارک اور نیتھن لیون کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے-

وارنر اس ٹیسٹ میں مڈل آرڈر میں کھیلیں گے جس کا مطلب ہے کہ شین واٹسن اور کرس راجرز کی جوڑی اوپننگ کرے گی-

دوسری جانب، انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور کیون پیٹرسن فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ٹیم میں شامل ہیں-

واضح رہے کہ سیریز میں واپسی کے لئے آسٹریلیا کو یہ ٹیسٹ جیتنا لازمی ہے-

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025