• KHI: Sunny 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.1°C
  • KHI: Sunny 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.1°C
Live Covid 2019

اتحاد ایئرویز آج سے پاکستان سے پروازیں بحال کرے گی

شائع July 16, 2020

راولپنڈی: اتحاد ایئرویز آج بروز جمعرات سے ابوظبی کو جانے والی پرواز کے ذریعے پاکستان سے فلائٹ آپریشن بحال کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اتحاد ایئرویز نے ہا کہ ایئر لائن کے طیارے میں سوار متحدہ عرب امارات جانے کے خواہش مند مسافروں کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ کسی اور ایئرلائنز سے ہانگ کانگ جانے والے کچھ مسافروں میں وائرس کی تصدیق کے بعد اتحاد ایئرویز نے پاکستان سے آنے اور جانے والی پروازیں معطل کردی تھیں۔  

ایئرلائن کے مطابق اب پاکستان سے اتحاد ایئرویز کی 12 پروازیں چلیں گی جن میں سے لاہور سے 7، اسلام آباد سے 2 اور کراچی سے 3 پروازیں شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025