• KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm
  • KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm

کیٹی پیری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شائع August 27, 2020
کیٹی پیری کی پہلی شادی ناکام ہوگئی تھی—فائل فوٹو: بل بورڈ
کیٹی پیری کی پہلی شادی ناکام ہوگئی تھی—فائل فوٹو: بل بورڈ

امریکی پاپ اسٹار 35 سالہ کیٹی پیری کے ہاں پہلی بچی کی پیدائش ہوگئی۔

کیٹی پیری نے رواں برس مارچ میں ایک میوزک ویڈیو کے ذریعے امید سے ہونے کی تصدیق کی تھی، اس سے قبل میڈیا میں ان کے حاملہ ہونے سے متعلق چہ مگوئیاں تھیں۔

کیٹی پیری کے بعد ان کے منگیتر اداکار 43 سالہ اورلینڈو بلوم نے بھی گلوکارہ کے امید سے ہونے کی تصدیق کی تھی۔

دونوں نے فروری 2019 میں منگنی کی تھی، تاہم تاحال دونوں نے شادی نہیں کی، لیکن اب بچے کی پیدائش کے بعد خیال ظاہر کیا جار ہا ہے کہ دونوں جلد شادی کرلیں گے۔

اگر دونوں نے شادی کی تو دونوں کی یہ دوسری شادی ہوگی، دونوں کی پہلی شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔

کیٹی پیری نے پہلی شادی 2010 میں اداکار رسل ایڈورڈ سے کی تھی، تاہم 2 سال بعد 2012 میں ہی دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ کیٹی پیری نے منگنی کرلی

اسی طرح اداکار اورلینڈو بلوم نے پہلی شادی سپر ماڈل مرنڈا کیر سے 2010 میں کی تھی اور انہیں ان سے ایک بیٹا بھی ہے۔

اورلینڈو اور کیٹی پیری کی پہلی دونوں شادیاں ناکام ہوگئی تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اورلینڈو اور کیٹی پیری کی پہلی دونوں شادیاں ناکام ہوگئی تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اورلانڈو بلوم کی بھی پہلی شادی ناکام ہوگئی تھی اور 2013 میں ان کی طلاق ہوئی۔

اپنی پہلی شادیاں ناکام ہونے کے بعد کیٹی پیری اور اورلینڈو بلوم کے تعلقات دیگر افراد سے بھی رہے، تاہم وہ تعلقات بھی مزید دیر تک نہ چل سکے۔

کیٹی پیری اور اورلینڈو بلوم کے درمیان 2016 میں تعلقات استوار ہوئے اور گزشتہ برس کے آغاز میں انہوں نے منگنی کرلی تھی، خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ رواں برس شادی کریں گے، تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔

# مزید پڑھیں: کیٹی پیری نے میوزک ویڈیو کے ذریعے اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کردیا

کیٹی پیری کی جانب سے امید سے ہونے کی تصدیق کے بعد بھی ان کی جلد شادی کی چہ مگوئیاں ہوئیں، تاہم بعد ازاں خبریں سامنے آئیں کہ کورونا کی وبا کے باعث دونوں نے شادی کا ارادہ فی الحال ملتوی کردیا۔

اب دونوں کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی اور دونوں کو شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی جا رہی ہے۔

میوزک و شوبز ویب سائٹ بل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی کہ گلوکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیٹی پیری اور ان کی بیٹی کی طبیعت ٹھیک ہے اور بچی بھی صحت مند ہے۔

گلوکارہ کے ہاں بچی کی پیدائش پر اقوام متحدہ (یو این) کے بچوں سے متعلق ذیلی ادارے یونیسیف نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی۔

یونیسیف کی ٹوئٹ میں کیٹی پیری کی بیٹی کا نام ڈیسی ڈوو بلوم بتایا گیا۔

بچوں سے متعلق ذیلی ادارے نے اپنی سفیر برائے خیر سگالی کیٹی پیری کے ہاں بچی کی پیدائش پر ایک مضمون میں بچوں کے حوالے سے ایک مضمون بھی شائع کیا اور بتایا کہ صحت مند بچوں کا ہونا ایک خوبصورت و انمول تحفہ ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024