• KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
Live Covid 2019

خیبر پختونخوا کے مزید 11 اساتذہ کورونا سے متاثر

شائع September 19, 2020

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں مزید 11 اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد صوبے میں متاثرہ اساتذہ کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق ان 11 اساتذہ میں سے 2 کا تعلق شہید بےنظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور، ایک کا سرحد یونیورسٹی پشاور جبکہ 8 کا تعلق کوہاٹ، چارسدہ اور اپر کرم کے سرکاری اسکولوں سے ہے۔

ان اساتذہ کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم ان کے تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025