جمائما برطانوی و ایشیائی جوڑے کی شادی پر فلم بنائیں گی

03 نومبر 2020
فلم میں پاکستانی نژاد شاہد لطیف اہم کردار ادا کریں گے—فائل فوٹو: اے پی/ انسٹاگرام
فلم میں پاکستانی نژاد شاہد لطیف اہم کردار ادا کریں گے—فائل فوٹو: اے پی/ انسٹاگرام

خبریں ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ کی لکھی ہوئی رومانوی کامیڈی فلم پرجلد ہی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

جمائما گولڈ اسمتھ ماضی میں بھی دستاویزی فلموں سمیت ٹی وی سیریز اور چند فلمیں بھی پروڈیوس کر چکی ہیں، جب کہ وہ ماضی میں صحافت سے بھی منسلک رہی ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے ماضی میں بھی یورپ و امریکا میں مسائل کے شکار مسلمانوں پر فلمیں اور ویب سیریز بنائی ہیں اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ وہ برطانوی و جنوبی ایشیائی جوڑے کی شادی کی کہانی پر مبنی رومانٹک کامیڈی فلم بنانے جا رہی ہیں۔

جی ہاں، شوبز ویب سائٹ ڈیڈ لائن کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ کی لکھی ہوئی رومانٹک کامیڈی فلم (What’s Love Got To With It) کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ ہوگا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جمائما گولڈ اسمتھ نے جہاں مذکورہ فلم کی کہانی لکھی ہے، وہیں وہ اسے پروڈیوس بھی کریں گی، جب کہ ان کی فلم کی ہدایات بھارتی فلم ساز شیکھر کپور دیں گے، جو مسٹر انڈیا، معصوم، دل سے، بنڈت کوئین، ایلزبتھ اور پیسیج جیسی فلموں کی ہدایات دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا جمائما اب بھی عمران خان سے محبت کرتی ہیں؟

شیکر کپور مذکورہ فلم کی ہدایات دینے سے 13 سال بعد عالمی فلمی دنیا میں واپسی کریں گے، اس سے قبل انہوں نے 2007 میں ریلیز ہونے والی بائیوگرافی فلم (ایلزبتھ: دی گولڈن ایج) کی ہدایات دی تھیں، جنہیں بہترین پروڈکشن کا آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جمائما گولڈ اسمتھ کی لکھی فلم کی کہانی سے متعلق ابھی واضح کوئی خبر سامنے نہیں آئی، تاہم خبریں ہیں کہ فلم کی کہانی برطانوی و جنوبی ایشیائی جوڑے کی محبت اور شادی کے گرد گھومتی ہے اور فلم میں کہانی کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: جمائما اور عمران خان اب بھی اچھے دوست؟

فلم کی کاسٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ فلم کو آئندہ سال کے آخر یا پھر 2022 کے آغاز تک ریلیز کردیا جائے گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں