• KHI: Sunny 24.2°C
  • LHR: Sunny 17.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.5°C
  • KHI: Sunny 24.2°C
  • LHR: Sunny 17.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.5°C

فرنچ پولینیزیا کے قریب فشنگ ٹرالر ڈوبنے سے 4 چینی ملاح ہلاک

شائع August 7, 2013

اے ایف پی فوٹو --.
اے ایف پی فوٹو --.

پیرس: فرنچ پولی نیزیا کے جزیرے راپا کے قریب فشنگ ٹرالر ڈوبنے کے نتیجے میں 4 چینی ملاح ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز جزیرہ فرنچ پولی نیزیا کے جزیرے راپا سے 50 کلو میٹر دور سمندر میں ماہی گیروں کا ٹرالر ڈوب گیا جس کے نتیجے میں 4 چینی ملاح ہلاک ہو گئے۔

کمیشن کے بیان کے مطابق قبل ازیں ٹرالر سے خطرے کے حالات میں ہونے کی کال موصول ہوئی تھی جس کے بعد ایک جہاز کو فوری طور پر روانہ کیا گی اور جب مذکورہ جہاز موقع پر پہنچا تو بہت سے ملاح جہاز کے جہاز کو پکڑے پائے گئے جبکہ جہاز ایک طرف سے ڈوب رہا تھا-۔

جہاز نے نیچے امدادی کشتیاں پھینکی جن پر بیٹھ کر ملاحوں نے اپنی جان بچائی جبکہ کچھ کو فضا سے رسی ڈال کر جہاز سے اٹھایا گیا-

یہ واقعہ راپا جزیرے کے قریب پیش آیا جو کہ دنیا کے الگ تھلگ ترین جزائر میں سے ایک ہے- حادثے کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا-

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025